گجرات کے راجکوٹ کرائم برانچ نے ایک ایسے گھوٹالہ کا انکشاف کیا ہے جسے جان کر کئی لوگ حیران ہو جائیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آیورویدک سیرپ کے نام پر بڑی مقدار میں نشیلا مشروب لوگوں تک پہنچایا جا رہا تھا۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے پورے معاملے کی نگرانی کی اور بڑی مقدار میں سیرپ کے نام پر فروخت کی جا رہی نشیلی اشیاء ضبط کی۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 گجراتی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق شاپر اور ہڈکو کے پاس کرائم برانچ نے 5 ٹرک نشیلی سیرپ ضبط کی ہے۔ اس کی قیمت تقریباً 73 لاکھ روپے ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ اس نشیلی اشیا کو الگ الگ دکانوں پر پہنچایا جا رہا تھا۔ کرائم برانچ نے اس سیرپ یعنی نشیلے مشروب کو آگے کی جانچ کے لیے ایف ایس ایل بھیج دیا ہے۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ اس سیرپ کا پروڈکشن وڈودرا میں کیا جا رہا تھا۔ مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اس کے پیچھے موجود لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز