قومی خبریں

بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کے قصوروار کو گجرات ہائی کورٹ نے دی 10 دنوں کی پیرول

رمیش چاندنا کو گجرات ہائی کورٹ نے دس دنوں کی پیرول دی ہے تاکہ وہ اپنے بھانجے کی شادی میں شریک ہو سکے، رمیش بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری معاملہ کا دوسرا قصوروار ہے جسے پیرول ملی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>گجرات ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

گجرات ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس

 

بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کے قصوروار رمیش چاندنا کو گجرات ہائی کورٹ نے دس دنوں کی پیرول دی ہے۔ ہائی کورٹ میں گزشتہ ہفتہ رمیش چاندنا نے عرضی داخل کر پیرول کا مطالبہ کیا تھا۔ دراصل چاندنا کے بھانجے کی پانچ مارچ کو شادی ہے، جس میں وہ شرکت کی خواہش رکھتا ہے۔ اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے چاندنا نے عرضی داخل کر پیرول کا مطالبہ کیا تھا۔

Published: undefined

جسٹس دیویش جوشی نے چاندنا کے ذریعہ داخل عرضی پر حکم سناتے ہوئے کہا کہ ’’قصوروار چاندنا کے ذریعہ اپنی بہن کے بیٹے کی شادی تقریب میں شامل ہونے کی بنیاد پر پیرولکا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کی درخواست پر غور کرنے کے بعد اسے دس دن کی پیرول دی گئی ہے۔‘‘

Published: undefined

سپریم کورٹ میں گجرات حکومت کی طرف سے پیش حلف نامہ کے مطابق چاندنا نے 2008 میں قید کے بعد سے 1198 دنوں کی پیرول اور 378 دنوں کی فرلو لے چکا ہے۔ اس سے قبل بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری معاملے میں قصوروار پردیپ مودھیا کو 7 فروری سے 11 فروری تک پیرول ملی تھی۔ یعنی چاندنا بلقیس بانو کیس کا دوسرا قصوروار ہے جسے رواں سال پیرول ملی ہے۔ بلقیس بانو معاملے کے سبھی 11 قصورواروں نے 21 جنوری کو سپریم کورٹ کے حکم کے بعد گودھرا شہر کی ایک جیل میں خودسپردگی کی تھی اور تب سے وہ یہیں بند ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined