قومی خبریں

مودی حکومت کے نئے ٹریفک قانون کو گجرات کی ’بی جے پی حکومت‘ نے دکھایا ٹھینگا

مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹیشن نتن گڈکری کے بیان اور گجرات حکومت کے ذریعہ ٹریفک قانون میں کی گئی تبدیلی سے ظاہر ہے کہ مودی حکومت کے فیصلے سے خود بی جے پی کی ریاستی حکومتیں متفق نہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملک میں ٹریفک نظام کے نئے قانون کو لے کر جہاں عوام میں ناراضگی ہے، وہیں اس قانون کو لے کر مودی حکومت اور بی جے پی حکمراں ریاست آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے نئے ٹریفک قانون میں گجرات حکومت نے ترمیم کر جرمانے کی رقم گھٹا دی ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹیشن نتن گڈکری کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ریاستی حکومت ’موٹر وہیکل ترمیمی ایکٹ‘ میں تبدیلی نہیں کر سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے ریاستوں سے جانکاری لی ہے۔ ابھی تک کوئی بھی ایسی ریاست نہیں ہے، جس نے کہا ہو کہ اس قانون کو نافذ نہیں کریں گے۔ کوئی بھی ریاست اس قانون سے باہر نہیں جا سکتا۔‘‘

Published: 11 Sep 2019, 3:10 PM IST

گڈکری کے اس بیان اور گجرات حکومت کے ذریعہ ٹریفک قانون میں کی گئی تبدیلی سے صاف ظاہر ہے کہ مودی حکومت کے فیصلے سے خود ریاستی بی جے پی حکومتیں ہی متفق نہیں ہیں۔ کچھ میڈیا ذرائع کے مطابق اب تک صرف 9 ریاستوں میں ہی اس نئے قانون کو نافذ کیا گیا ہے۔ کچھ ریاستوں نے اس نئے ٹریفک قانون کا تجزیہ کرنے کی بات کہی ہے۔

Published: 11 Sep 2019, 3:10 PM IST

گجرات کی بی جے پی حکومت کے ذریعہ جرمانے کی رقم گھٹانے کے اعلان سے پارٹی میں ایک کشمکش کی صورت حال ضرور پیدا ہو گئی ہے۔ دراصل روپانی حکومت نے 10 ستمبر کو خصوصی طور پر دوپہیہ اور زراعتی کام میں لگی گاڑیوں کو جرمانے میں تخفیف دینے کا اعلان کیا۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری حکومت نے نئے ٹریفک قوانین کی دفعہ 50 میں تبدیلی کی ہے اور جرمانے کی رقم کو کم کر دیا گیا ہے۔‘‘

Published: 11 Sep 2019, 3:10 PM IST

گجرات میں نئے ٹریفک قوانین میں کی گئی تبدیلی کے مطابق اب ہیلمٹ نہیں پہننے پر جرمانہ کی رقم کو 1000 روپے سے گھٹا کر 500 روپے کر دیا گیا ہے۔ سیٹ بیلٹ نہیں لگانے پر بھی جرمانہ 1000 روپے سے گھٹا کر 500 روپے کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر دو پہیہ گاڑی ڈرائیوروں کو اب 2 ہزار روپے اور بقیہ گاڑیوں کے ڈرائیور کو 3 ہزار روپے جرمانہ دینا ہوگا۔

Published: 11 Sep 2019, 3:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Sep 2019, 3:10 PM IST