قومی خبریں

گجرات: مہسانہ میں بلڈروں سے پریشان کسان نے کی خودکشی

گجرات کے مہسانہ ضلع میں کچھ بلڈروں کی طرف سے ہراساں کیے جانے کے بعد ایک کسان نے خودکشی کر لی۔ بلڈر پر 5 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔

خودکشی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
خودکشی، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

گجرات کے مہسانہ ضلع میں کچھ بلڈروں کی طرف سے ہراساں کیے جانے کے بعد ایک کسان نے خودکشی کر لی۔ بلڈر پر 5 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ متوفی کسان کرن کے بڑے بھائی جسو بھائی چودھری نے بلڈر کے خلاف کھیرالو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ "میرے چھوٹے بھائی کو بلڈر کیول سنگھ اور دیگر چار لوگوں نے دھوکہ دیا تھا۔ انہوں نے اس کے کھیت کی طرف جانے والے راستے بند کر دیئے تھے۔ اسے کھیت پر جانے کی بھی اجازت نہیں تھی۔ جس سے پریشان ہوکر میرے بھائی نے ہفتے کے روز خودکشی کر لی۔"

Published: undefined

ایف آئی آر میں جسو بھائی نے کہا کہ اس کا بھائی کھیرالو میں آبائی زرعی زمین پر کھیتی کرتا تھا، جہاں اس نے ایک گھر بنایا تھا اور اپنے خاندان کے ساتھ رہتا تھا۔ ونو بھائی چودھری اور کیول چودھری نے کھیت کی طرف جانے والی سڑک پر ایک تجارتی کمپلیکس بنا دیا جس سے راستہ روک گیا۔ کسان کرن نے ان سے درخواست کی کہ اسے کھیت جانے کا راستہ دے دیں، لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔

Published: undefined

بلڈر نے راستہ دینے کی شرط رکھی اور کہا کہ وہ کمپلیکس میں ایک دکان خرید لے۔ اس پر اس نے رضامندی ظاہر کی اور 5 لاکھ روپے کی ڈاؤن پیمنٹ کر دی۔ جزوی ادائیگی کرنے کے بعد بھی بلڈر نے کرن کو کھیت کی طرف جانے کا راستہ نہیں دیا اور انہوں نے دکان بھی نہیں دی جس کے لیے اس نے 5 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

Published: undefined

بلڈرز کی طرف سے ہراساں کیے جانے کے بعد کرن کے پاس کوئی چارہ نہیں بچا اور اس نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ کھیرالو پولیس انسپکٹر اے ٹی پٹیل نے کہا کہ بلڈرز کے خلاف خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "پولیس تحقیقات کرے گی، بلڈرز اور اس کے ساتھیوں کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • انتخابی نتائج LIVE: پرینکا گاندھی کی انتخابی سیاست میں زوردار انٹری، وائناڈ پارلیمانی سیٹ پر 4.11 لاکھ ووٹوں سے حاصل کی جیت

  • ,
  • امریکی صدارتی انتخاب کے بعد ایلون مسک کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ، تاریخ کے سب سے امیر شخص بنے

  • ,
  • کانگریس نے بی جے پی پر لگایا مہاراشٹر میں ’داؤ پیچ‘ کے استعمال کا الزام، انتخابی نتیجہ کو بتایا ’عجیب‘ اور ’ناقابل یقین‘