قومی خبریں

گجرات اسمبلی انتخاب: پہلے مرحلہ میں ہوئی ووٹنگ کا حتمی نتیجہ اب آیا سامنے، 63.31 فیصد پولنگ درج

پہلے مرحلہ میں کپراڈا سیٹ پر سب سے زیادہ 79.57 فیصد ووٹنگ ہوئی، دوسرے نمبر پر دھرمپور اور تیسرے نمبر پر بنسدا رہا جہاں بالترتیب 78.32 فیصد اور 78.23 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔

گجرات انتخابات / یو این آئی
گجرات انتخابات / یو این آئی 

گجرات اسمبلی انتخاب کے پہلے مرحلہ میں ہوئی ووٹنگ کا حتمی نتیجہ اب سامنے آ چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلہ میں سوراشٹر، کچھ اور جنوبی گجرات کی 89 اسمبلی سیٹوں پر یکم دسمبر کو ہوئی ووٹنگ میں مجموعی طور پر 63.31 فیصد ووٹرس نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ریاست کے 23976670 ووٹروں میں سے 15178862 نے ووٹ ڈالا، جس میں 8166905 مرد (65.69 فیصد) اور 7011795 (60.75 فیصد) خواتین شامل ہیں۔

Published: undefined

پہلے مرحلہ میں کپراڈا سیٹ کے لیے سب سے زیادہ 79.57 فیصد پولنگ ہوئی، اس کے بعد دھرم پور میں 78.32 فیصد اور بنسدا میں 78.23 فیصد پولنگ ہوئی۔ تینوں قبائلی ریزرو سیٹیں ہیں۔ سب سے کم ووٹنگ گاندھی دھام سیٹ کے لیے ہوئی جہاں 47.86 فیصد، گڈھاڈا میں 51.04 فیصد اور کرنج میں 50.54 فیصد درج کی گئی۔

Published: undefined

وسطی اور شمالی گجرات میں دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ کے لیے ہفتہ کی شام کو انتخابی تشہیر تھم جائے گی۔ ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے امیدوار اور ان کے حامی آخر وقت میں خوب جدوجہد کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو چل رہی ہے جس میں ایک بی جے پی کارکن کو ایک گودام میں خواتین ووٹروں کو ٹفن بانٹتے ہوئے اور ان سے امیدوار پروین بھائی کے لیے ووٹ مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

وسطی گجرات کے شاہیرا انتخابی حلقہ سے ایک اور ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں موجودہ رکن اسمبلی اور بی جے پی امیدوار ووٹروں کو دھمکی دیتے نظر آ رہے ہیں کہ اگر انھوں نے انھیں ووٹ نہیں دیا تو انھیں 8 دسمبر کو پتہ چل جائے گا اور پھر وہ دیکھیں گے کہ ایسے ووٹروں سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined