قومی خبریں

گجرات انتخابات: اویسی کے سورت جاتے وقت ٹرین پر پتھراؤ، کھڑکی کا شیشہ ٹوٹا

اے آئی ایم آئی ایم لیڈر وارث پٹھان نے ٹویٹ کیا، ’’اسد الدین اویسی وندے بھارت ٹرین سے احمد آباد سے سورت جا رہے تھے۔ اس ٹرین پر سورت سے 20-25 کلومیٹر پہلے حملہ کیا گیا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

احمد آباد: اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی اسمبلی انتخابات کے لئے گجرات کے دورے پر ہیں۔ اس دوران پیر کو وہ جس ٹرین میں سفر کر رہے تھے، اس پر پتھربازی کی گئی۔ اس واقعہ میں اویسی بال بال بچ گئے لیکن ٹرین کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ اے آئی ایم آئی ایم لیڈر وارث پٹھان نے دعوی کیا کہ ٹرین پر سورت سے 20-25 کلومیٹر پہلے پتھربازی کی گئی۔

Published: undefined

وارث پٹھان نے ٹوئٹ کیا، ’’اسد الدین اویسی وندے بھارت ٹرین سے احمد آباد سے سورت جا رہے تھے۔ اس ٹرین پر سورت سے 20-25 کلومیٹر پہلے حملہ کیا گیا تھا۔‘‘ وارث پٹھان نے اس واقعہ کو لے کر بی جے پی حکومت پر شدید حملہ بولا۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ’’مودی جی آپ پتھر برسا لو یا آگ کی بارش، یہ حق کی آواز نہ رکی ہے اور نہ رکے گی۔‘‘

Published: undefined

غورطلب کہ الیکشن کمیشن نے 3 نومبر کو 182 رکنی گجرات اسمبلی کے دو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔ پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں پر یکم دسمبر کو پولنگ ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی دوسرے مرحلے میں 92 سیٹوں پر 5 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ انتخابات کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined