پٹنہ: گجرات اسمبلی انتخابات پر جاری سیاسی گھمسان کے درمیان راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بالواسطہ حملہ بولتے ہوئے ان کے 'وکاس کے ماڈل' کو چیلنج کیا اور پوچھا کہ انتخابی جلسوں میں فالتو لن ترانیوں کی بجائے انہیں روزگار، گھر، اسکول اور صحت جیسی سنجیدہ ایشوز پر اپنی بات رکھنی چاہئے۔
مسٹر یادو نے آج مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے معروف اسٹائل میں وزیر اعظم پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا-’’نانا پرنانا، دادا دادی، چاچا-چاچی جیسےفالتو بیان بازی کی بجائے مسٹر مودی کیوں نہیں بتاتے کہ وہاں انہوں نے کتنے گھر، روزگار اور اسکول واسپتال دئیے‘‘۔انہوں نے وزیر اعظم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو وزیر اعظم اپنی ریلیوں میں لوگوں کوگڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) اور نوٹ بندی کے فائدے بتائیں۔ہر طرف مہنگائی کی مار سے عوام دوچار ہے لیکن وزیر اعظم مہنگائی کے معاملے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
آر جے ڈی سپريمو نے آگے لکھا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ دلت، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) سمیت تمام طبقہ کے لوگ وہاں خوش ہیں، لیکن آخر ترقی کہاں ہے۔اس سے قبل کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے سومناتھ مندر میں داخلہ پر ہونے والے تنازعہ میں مسٹر یادو نے کہا کہ مودی حکومت پارلیمنٹ میں بل منظورکرکے یہ لازمی بنا دیں کہ وہی شخص مندر میں داخل ہو سکتا ہے جس کے نانا پرنانا نے مندر بنوایا ہے۔ باقی کے لئے نو-انٹری کا بورڈ لگا دیں۔
Published: undefined
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined