قومی خبریں

گجرات: ای وی ایم مشینوں کی منصفانہ قانونی جانچ ہو: سنگھوی

نئی دہلی: کانگریس نےالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) میں گڑبڑی کی کچھ نئی شکایتوں کے پیش نظر۔۔۔۔۔۔

ابھیشیک منو سنگھوی
ابھیشیک منو سنگھوی 

نئی دہلی: کانگریس نےالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) میں گڑبڑی کی کچھ نئی شکایتوں کے پیش نظر الیکشن کمیشن سے شبہ کی صورتحال کو ختم کرنے کےلئے گجرات میں ای وی ایم مشینوں کی جانچ سپریم کورٹ کے جج سے منصفانہ طورپر کرانے کا آج مطالبہ کیا۔

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ اترپردیش اور مہاراشٹر سمیت کچھ دیگر علاقوں میں حال ہی میں ای وی ایم مشینوں میں گڑبڑی کی شکایت ملی ہیں۔ شکایت کے بعد ان میں کچھ مشینوں کی جانچ کرنے پر پتہ چلا ہے کہ بٹن کسی بھی پارٹی کے انتخابی نشان پر دباؤلیکن ووٹ بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتخابی نشان ’کمل‘کو ہی جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اس شبہ کو دور کرنے کےلئے وہاں استعمال ہونے والی ووٹنگ مشینوں کی جانچ سپریم کورٹ کے جج یا ریٹائرڈ جج سے منصفانہ طورپر کرانی چاہئے۔ اس سے لوگوں کا ای وی ایم پر اعتماد بڑھے گا اور منصفانہ اور آزاد انتخابات کے سلسلے میں بھروسہ قائم رہے گا۔

ترجمان نے کہا کہ گجرات میں اگر ای وی ایم مشینوں کے صحیح ہونے کی منصفانہ عدالتی جانچ ہوتی ہے تو یہ پورے ملک کے لئے ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طورپر کام کرے گا اور سبھی مقامات پر لوگوں کا ای وی ایم پر بھروسہ قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وی وی پیٹ کا انتظام کانگریس کے مطالبہ پر ضرور نافذ کیا گیا ہے لیکن ای وی ایم کو اور زیادہ منصفانہ اور شفاف بنانے کےلئے اس کی جانچ ہونی چاہئے۔

Published: undefined

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined