قومی خبریں

گجرات میں الیکشن کی تاریخوں کا اعلان، یکم اور 5 دسمبر کو ہوگی ووٹنگ، 8 دسمبر کو نتائج کا اعلان

گجرات میں انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ ووٹنگ یکم اور 5 دسمبر کو ہوگی۔ ساتھ ہی، ہماچل انتخابات کے ساتھ ہی 8 دسمبر کو نتائج جاری کیے جائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار، تصویر آئی اے این ایس
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار، تصویر آئی اے این ایس 

نئئی دہلی: چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے گجرات میں انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ ووٹنگ یکم اور 5 دسمبر کو ہوگی۔ ساتھ ہی، ہماچل پردیش انتخابات کے ساتھ ہی 8 دسمبر کو نتائج جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار گجرات انتخابات میں 4.9 کروڑ ووٹر ہیں۔ پولنگ اسٹیشن کی کل تعداد 51 ہزار سے زائد ہے۔ جبکہ 3,24,422 نئے ووٹرز اس بار پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔ پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 51,782 ہے۔

Published: undefined

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں قائم کم از کم 50 فیصد پولنگ اسٹیشنوں پر ویب کاسٹنگ کا انتظام ہوگا۔ اس کے علاوہ 142 ماڈل پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔ 1274 پولنگ سٹیشن ایسے ہوں گے جن میں صرف خواتین تعینات ہوں گی۔ اس بار شپنگ کنٹینرز کو پول بوتھ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ گجرات انتخابات میں دیویانگ کا بھی خیال رکھا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ گجرات انتخابات میں معذور افراد کے لیے 182 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔

Published: undefined

  • گجرات قانون ساز اسمبلی کی مدت 18 فروری 2023 کو ختم ہو رہی ہے۔

  • گجرات میں اس بار 4.9 کروڑ ووٹر ہیں۔

  • 3,24,422 نئے ووٹرز اس بار پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔

  • الیکشن میں 51782 پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔

Published: undefined

موجودہ صورتحال کے بارے میں بات کریں تو بھوپیندر پٹیل بی جے پی سے گجرات کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سی آر پاٹل پہلے ہی اشارہ دے چکے ہیں کہ ریاست میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ بی جے پی کے علاوہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی بھی میدان میں ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال جمعہ کو گجرات کے دورے پر ہیں۔ ایسے میں توقع ہے کہ عام آدمی پارٹی اپنے وزیر اعلیٰ کے چہرے کا اعلان کرے گی۔

Published: undefined

ایسا مانا جا رہا ہے کہ اس بار گجرات الیکشن کی لڑائی دلچسپ ہوگی۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ گجرات میں 2017 میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیدھا مقابلہ تھا، لیکن اس بار عآپ بھی اس لڑائی میں شامل ہے۔ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 99 سیٹیں جیتی تھیں، جب کہ کانگریس کو 77 سیٹیں ملی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined