گجرات میں کئی علاقوں کی سڑکیں خستہ حالی کی شکار ہیں۔ ایسے میں کانگریس رکن اسمبلی ویمل چڈاسما نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر گڈھوں والی سڑک کی طرف توجہ دلائی ہے اور کہا ہے کہ بھاؤنگر سے سومناتھ کا سفر کریں۔ سومناتھ انتخابی حلقہ سے رکن اسمبلی چڈاسما نے خط میں لکھا ہے کہ ’’مرکزی حکومت کے ذریعہ سات سال قبل ساحلی شاہراہ کو منظوری دی گئی تھی، شاہراہ نامکمل ہے اور تعمیری کام سست رفتاری سے چل رہا ہے۔ لیکن باقی سڑکوں پر، کئی مقامات پر بہت سارے گڈھے ہیں جس کی وجہ سے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ حالانکہ میں نے مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹیشن اور شاہراہ کو خط لکھا تھا، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس رکن اسمبلی نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ اگر وزیر اعظم اس (بھاؤنگر) شاہراہ پر سڑک کے راستے سے سفر کرتے ہیں تو وہ لوگوں کی مشکلات کا اندازہ لگا پائیں گے، اور تبھی مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 27 اگست سے گجرات کے دو روزہ دورے پر رہیں گے۔ چڈاسما چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم اس سفر کے دوران سڑک کے راستے سومناتھ جائیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم سومناتھ مندر ٹرسٹ کے چیئرمین ہیں اور پاکیزہ مہینے ساون کے دوران لاکھوں عقیدتمند اس شاہراہ پر سفر کرتے ہیں۔ چڈاسما نے کہا کہ انھیں بھکتوں کے مسائل کو سمجھنا چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز