29 دسمبر کی ہی بات ہے جب گجرات سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر منسکھ وساوا نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اس سلسلے میں ریاستی بی جے پی صدر سی آر پاٹل کو خط لکھ کر مطلع کیا تھا۔ لیکن پھر بی جے پی کے کچھ سرکردہ لیڈروں کے ذریعہ سمجھائے جانے کے بعد وساوا نے پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔ اب بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے اپنا فیصلہ بدلنے کی اصل وجہ میڈیا کے سامنے بیان کی ہے جو حیرت میں ڈالنے والا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پارٹی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ انھوں نے واپس اس لیے لیا کیونکہ استعفیٰ کی صورت میں ان کا مفت علاج ممکن نہیں ہو پاتا۔
Published: undefined
دراصل منسکھ وساوا کا ایک بیان میڈیا میں سامنے آیا ہے جس کے مطابق اگر وہ پارٹی سے استعفیٰ دے دیتے تو انھیں مفت علاج کی سہولت نہیں مل پاتی ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’نیوز 18‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی سے ملاقات کے بعد وساوا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ’’سینئر پارٹی لیڈران نے سمجھایا کہ مجھے اپنی پیٹھ اور گردن کی تکلیف کے لیے مفت علاج تبھی ملے گا جب رکن پارلیمنٹ بنا رہوں گا۔ اگر میں نے استعفیٰ دے دیا تو ایسا ممکن نہیں ہو پائے گا۔‘‘
Published: undefined
یہاں قابل ذکر ہے کہ منسکھ وساوا نے پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی بتایا تھا کہ پارلیمانی اجلاس شروع ہونے سے پہلے رکن پارلیمنٹ عہدہ سے بھی استعفیٰ دے دیں گے۔ اس خبر سے گجرات بی جے پی میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا تھا۔ بعد ازاں بی جے پی کے سرکردہ لیڈروں نے منسکھ وساوا سے ملاقات کر انھیں سمجھایا اور پارٹی سے استعفیٰ واپس لینے کے لیے انھیں رضامند کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز