گجرات میں اسمبلی انتخاب قریب ہے۔ ابھی الیکشن کمیشن نے بھلے ہی گجرات میں انتخاب کو لے کر کسی طرح کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن امید کی جا رہی ہے کہ دیوالی کے بعد اس سلسلے میں کبھی بھی اعلان کیا جا سکتا ہے۔ اس دوران گجرات کی بی جے پی حکومت نے ایک بڑا اعلان کیا ہے جو ریاستی عوام کے لیے کچھ سکون دینے والا ہے۔ ریاستی حکومت نے ریاست میں سی این جی اور پی این جی پر لگنے والے ویٹ (ویلیو ایڈیڈ ٹیکس) میں 10 فیصد کی تخفیف کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ تہواری سیزن میں لوگوں کے لیے ایک تحفہ کی مانند ہے۔ حالانکہ کئی لوگ اسے اسمبلی انتخاب کے پہلے ووٹرس کو ’خوش‘ کرنے کی کوشش بتا رہے ہیں۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق گجرات حکومت میں وزیر جیتو واگھانی نے آج حکومت کے ذریعہ سی این جی-پی این جی پر لگنے والے ویٹ میں تخفیف کیے جانے کی اطلاع دی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے کے بعد صارفین کو بڑی راحت ملے گی۔ اندازے کے مطابق 10 فیصد ویٹ گھٹنے سے ایک طرف جہاں سی این جی کی قیمت میں 6 سے 7 روپے کی کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے، وہیں پی این جی کی قیمت بھی 5 سے 6 روپے تک گھٹ سکتی ہے۔
Published: undefined
ویسے پی ٹی آئی نے قبل میں ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ مارچ 2022 سے اب تک ریاست میں سی این جی کی قیمت میں 22.60 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یعنی ویٹ میں 10 فیصد تخفیف کے باوجود ایسا نہیں ہے کہ قیمتوں میں اتنی کمی ہوگی جتنی کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ گزشتہ 21 مئی کو ہی سی این جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز