گجرات میں بی جے پی کے مشہور لیڈر اور رکن پارلیمنٹ منسکھ وساوا نے پارٹی سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا ہے جس سے ریاست میں سیاسی ہلچل کافی تیز ہو گئی ہے۔ چھ بار لوک سبھا رکن رہنے والے بھروچ سیٹ سے رکن پارلیمنٹ منسکھ وساوا نے یہ بھی کہا ہے کہ لوک سبھا اجلاس ہونے سے پہلے وہ ایوان کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیں گے۔ اس تعلق سے انھوں نے 28 دسمبر کو گجرات بی جے پی صدر سی آر پاٹل کو ایک خط لکھا ہے جس میں پارٹی سے مستعفی ہونے کی جانکاری دی گئی ہے۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق پارٹی کے ذریعہ لگاتار نظر انداز کیے جانے سے منسکھ وساوا مایوس تھے اور اسی لیے انھوں نے یہ سخت قدم اٹھایا۔ حالانکہ اپنی ناراضگی سے متعلق کوئی تذکرہ انھوں نے ریاستی بی جے پی صدر کو تحریر کردہ اپنے خط میں انھوں نے نہیں کیا۔ خط میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’میں پارٹی کے ساتھ وفاداری کے ساتھ جڑا رہا اور پارٹی و زندگی کے اصولوں پر بہت ہی احتیاط کے ساتھ کاربند رہا، لیکن ایک انسان ہونے کے ناطے مجھ سے غلطی ہو گئی۔ اس لیے میں پارٹی سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’میں لوک سبھا اجلاس شروع ہونے سے قبل پارلیمانی رکن کے عہدہ سے بھی استعفیٰ دے دوں گا۔‘‘
Published: undefined
منسکھ وساوا کس غلطی کا تذکرہ خط میں کر رہے ہیں، اس سلسلے میں کوئی تفصیل بیان نہیں کیا گیا ہے۔ یہاں قابل غور ہے کہ ریاست میں ہونے والی قبائلی خواتین کی اسمگلنگ سے متعلق جانکاری انھوں نے وزیر اعلیٰ روپانی کو دی تھی۔ اس کے علاوہ اسٹیچو آف یونٹی کے سلسلے میں منسکھ وساوا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا تھا۔ ان وجوہات کے سبب وہ سرخیوں میں بھی رہے تھے۔
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے خط میں وساوا نے اسٹیچو آف یونٹی کے آس پاس ’ایکو سنسیٹو زون‘ رد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ دراصل اس علاقے میں رہنے والے قبائلی لوگوں نے اس سلسلے میں مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد وساوا نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر مطلع کیا۔ اس معاملے میں وہ کئی بی جے پی لیڈران کے نشانے پر بھی تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز