قومی خبریں

دوسرے دور کے لئے ووٹنگ جاری، کیا بی جے پی اپنا گڑھ بچا پائے گی

ات اسمبلی کی 93سیٹوں کے لئے ووٹنگ جاری ہے اور لوگوں میں زبردست جوش نظر آ رہا

تصویر نیشنل ہیرلڈ
تصویر نیشنل ہیرلڈ 

روایتی طور پر یہ بی جے پی کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا بی جے پی اس گڑھ کو بچانے میں کامیاب رہے گی؟

Published: 14 Dec 2017, 10:15 AM IST

دوسرے دور کے ان انتخابات میں شمال اور سینٹرل گجرات کے 14اضلاع کی 93سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے، ان میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اسمبلی حلقہ کے علاوہ نائب وزیر اعلی نتن پٹیل کی مہسانہ اور الپیش ٹھاکر کی واو سیٹیں بھی شامل ہیں۔

ادھر کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’گجرات میں نئے دور کی شروعات ہو چکی ہے۔ آپ کا ایک ووٹ جمہوریت کی بنیادکو مضبوط کرے گا۔ گجرات کی عوام سے اپیل ہے کہ گجرات کے روشن مستقبل کے لئے زیادہ سے زیادہ ووٹ کریں‘۔

Published: 14 Dec 2017, 10:15 AM IST

راہل گاندھی نے یہی اپیل گجراتی زبان میں بھی کی ہے۔

Published: 14 Dec 2017, 10:15 AM IST

واضح رہے سال 2012میں بی جے پی کو ان 93سیٹوں میں سے 52سیٹیں اور کانگریس کو 39سیٹیں ملی تھیں۔ اس دور میں 93سیٹوں میں سے 33سیٹیں او بی سی اور 15سیٹیں پاٹیدار اکثریت والی سیٹیں ہیں اور ان دونوں برادریوں نے ہی کانگریس کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے پہلے دور میں قریب 68فیصدی ووٹ پڑے تھے۔

Published: 14 Dec 2017, 10:15 AM IST

ادھر وزیر اعظم نے بھی عوام سے اپیل کی ہے اور ساتھ ہی تمام مقامی اخبارات میں بی جے پی نے اشتہار شائع کرائے ہیں۔

Published: 14 Dec 2017, 10:15 AM IST

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Dec 2017, 10:15 AM IST