جگنیش پر تازہ حملہ بانس کانٹھا میں ہوا اور اسی ضلع کی وڈگام سیٹ سے وہ چناؤ لڑ رہے ہیں ۔ میوانی نے خود اس حملہ کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا ’’ دوستو! آج مجھ پر بی جے پی کے لوگوں نے تکرواڑا گاؤں میں حملہ کیا۔ بی جے پی خوفزدہ ہو گئی ہے اس لئے ایسی حرکتیں کر رہی ہے۔ لیکن میں تحریک سے وابستہ شخص ہوں ، نہ ڈروں گانہ تو جھکوں گا۔ پر بی جے پی کو تو ہراؤں گا ہی۔‘‘
Published: 06 Dec 2017, 3:00 AM IST
ایک نیوز ویب سائٹ کی خبر کے مطابق جگنیش میوانی کے جلسوں میں شامل کچھ لوگوں نے بتایا کہ ’’پیر تا منگل شام تک میوانی کے روڈ شو کے دوران ان پر چوتھی بار حملہ ہوا‘‘۔ موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’کچھ لوگوں نے ان کی گاڑی پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کیا۔ حملہ کرنے والے ہاتھوں میں بی جے پی کا انتخابی نشان لئے ہوئے تھے۔‘‘ اس حملہ میں کوئی زخمی تو نہیں ہوا لیکن میوانی کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔
Published: 06 Dec 2017, 3:00 AM IST
دریں اثنا جگنیش میوانی کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گجرات کی وڈگام اسمبلی سیٹ سے چناؤ لڑ رہے جگنیش میوانی کی بڑھتی مقبولیت سے پریشان بی جے پی کے لوگوں نے ان کے قافلہ پر حملہ کیا ہے۔ ریلیز میں کہا گیا ہے’’اسمبلی حلقہ میں جگنیش میوانی کو زبردست حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ پیر کے روڈ شو میں ان کے حامیوں کی تعداد ہزاروں میں تھی جنہوں نے میوانی کا استقبال کیا۔ مدوں پر مبنی سیاست کی آواز کو وڈگام اسمبلی حلقہ میں بلند کرنے والے جگنیش کی عوامی حمایت کو دیکھ کر بی جے پی کے لوگ سکتہ میں آ گئے ہیں۔‘‘
پریس ریلیز کے مطابق ’’منگل کو بادل پورہ میں اجلاس کے بعد ٹاکرواڑہ گاؤں میں امنڈے جم غفیر کے دوران بی جے پی کے لوگوں نے جگنیش کے پوسٹر پھاڑنے شروع کر دئیے تھے۔ اس کے فوری بعد جگنیش کے قافلہ میں شامل ایک گاڑی پر حملہ بول دیا اور اس کے شیشے توڑ دئیے۔‘‘
جگنیش نے ایک دیگر ٹوئٹ کے ذریعے اس حملہ پر سیدھے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال پوچھا ہے۔ انہوں نے لکھا ’’ سادر پرنام۔ میں بھی گجرات کا بیٹا ہوں مودی جی، دل بڑا رکھو، چھاتی بھلے ہی56 انچ کی نہ ہو۔ جو جیت رہا ہو اس پر حملہ کرواؤ، یہ آئیڈیا آپ کا ہے یا امت شاہ کا۔ کیوں کہ گجرات کی تو یہ روایت نہیں ہے۔‘‘
Published: 06 Dec 2017, 3:00 AM IST
گجرات اسمبلی انتخابات میں دلتوں کی قیادت کر رہے جگنیش میوانی، پسماندہ طبقہ کی نمائندگی کر رہے الپیش ٹھاکور اور پاٹیدار تحریک کے رہنما ہاردک پٹیل کھل کر بی جے پی کی مخالفت اور کانگریس کی حمایت میں ہیں۔ جگنیش دلت سماج سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ بی جے پی کو ہرانے کے لئے ووٹ کریں۔ گجرات میں 22 سالوں سے بر سر اقتدار بی جے پی کو اس چناؤ میں سخت چیلنج کا سامنا ہے۔
Published: 06 Dec 2017, 3:00 AM IST
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Dec 2017, 3:00 AM IST