پاٹیداروں کے طاقتور رہنما اور گجرات میں نوجوانوں طاقت کی علامت بن کر ابھرے ہاردک پٹیل پر بی جے پی جتنے بھی حملے کر رہی ہے ان کے حمایتیوں میں اتنا ہی جوش بڑھتا جا رہا ہے۔ہاردک پٹیل پر الزام لگانے والے ایک شخص کا نام ہے مکیش پٹیل جبکہ اس کا بی جے پی سے کوئی سیدھا تعلق نہیں ہے۔ یہ سورت کاتاجر ہے جو ہیرے اور ریئل اسٹیٹ کی تجارت کرتا ہے اور اس تعلق سے کہا جاتا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کا بہت قریبی ہے ۔ہاردک کے حمایتیوں کا ماننا ہے کہ پاٹیدار امانت تحریک سمیتی (پاس) کے خلاف تشہیر کرنےکے لئے سیدھے امت شاہ اور مودی نے مکیش پٹیل کو ذمہ داری دی ہے۔
Published: undefined
’قومی آواز‘ نے جب ’پاس‘ کے رہنماؤں اور ہاردک پٹیل سے ان الزامات کے بارے میں پوچھا تو سامنے آیا کہ مکیش پٹیل حقیقت میں وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کے بہت قریبی ہیں ۔ مکیش پٹیل بی جے پی ایم ایل اےاور بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے قومی نائب صدر ہرش سنگھوی کے بھی بہت قریبی ہیں۔سورت کے مجورا اسمبلی حلقہ سے چناؤ لڑنے والے ہرش سنگھوی جین برادری سے ہیں اور ہیرے کی تجارت میں بڑا نام ہے۔جانچ کے دوران پتہ لگا کہ مکیش پٹیل کے وزیر اعظم مودی کے ساتھ وزیر اعظم دفتر سے لے کر اسرائیل کی راجدھانی تیل ابیب تک کی تصویریں ہیں۔
غور طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی اسرائیلی دورہ کے دوران 5جولائی 2017کو تیل ابیب میں ہندوستانی شہریوں کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔اس پروگرام کے انعقاد میں مکیش پٹیل اور ہرش سنگھوی کا اہم کردار تھا۔ان تصاویر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہرش کے امت شاہ کے ساتھ کتنے قریبی تعلقات ہیں۔ ان تصاویر کے بعد چند سوال ہیں جن کے جواب دئیے جانے ضروری ہیں
1 ۔جب ہاردک پٹیل کو گجرات حکومت نے تمام الزامات لگا کر جیل میں ڈالا تھا اس وقت مکیش پٹیل ان سے ملنے مستقل جیل جاتے تھے اور ایسا وہ کس کے کہنے پر کر رہے تھے؟
2۔ ایسا ان کا (مکیش)خود کا دعوی ہے کہ ہاردک پٹیل اور گجرات حکومت کے درمیان وہ بچولئے کا کردار ادا کر رہے تھے۔ ایسا وہ کیوں کر رہے تھے اور کس کے کہنے پر کر رہے تھے؟
3۔ کیا وہ ہاردک کی اس لئے حمایت کر رہے تھے تاکہ آنندی بین پٹیل کو گجرات کے وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹایا جا سکے۔اس بارے میں ہاردک پٹیل نے سیدھے سیدھے الزام بھی لگایا تھا کہ امت شاہ کے کہنے پرمکیش پٹیل اور مہیش سوانی نے پاٹیدار تحریک کی حمایت کی تھی تاکہ آنندی پٹیل کو ہٹایا جا سکے اور ہوا بھی ایسا ۔ پاٹیدار تحریک کی وجہ سے آنندی بین پٹیل کو مستعفی ہونا پڑا اور پھرامت شاہ کے قریبی وجے روپانی وزیر اعلی بنائے گئے۔
4۔سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ اگر مکیش پٹیل نے ہاردک کی تحریک کی مدد کی ہے اور اس کے رشتہ داروں کو لاکھوں روپے کی مدد کی ہے تو اس کا کیا مقصد تھا؟ آخر کیوں اپنے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرہ میں اسے قید کیا۔ کیا مکیش پٹیل کے دماغ میں پیسے کی مدد کرتے وقت اسے آگےچل کر بلیک میل کرنے کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا؟
5۔اگر مکیش پٹیل ہاردک کی مدد پٹیل ہونے کی وجہ سے کر رہے تھے ، جیسا ان کا خود کا دعوی ہے تو بعد میں وہ اسے بلیک میل کرنے کیوں لگے؟
6۔ کیا ہاردک کو پھنسانے کے لئے مکیش پٹیل کو بی جے پی نے استعمال کیا؟
اس طرح کے تمام سوالوں کے جواب بی جے پی کبھی نہیں دے پائے گی لیکن پاٹیدار نوجوانوں میں یہ سب صاف ہے کہ سارا کھیل کیا چل رہا ہے۔ اسی لئے گزشتہ سال سے مکیش پٹیل کے ذریعہ ہاردک پٹیل پر پیسا لینے اور ذہنی بیمار ہونے جیسے الزام لگائے گئے۔ان الزامات اور سیکس سی ڈی کے آنے کے با وجود ہاردک کی عوامی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔
Published: undefined
سورت میں پہلی مرتبہ ہاردک پٹیل نے تین نومبر کے اپنے عظیم الشان اجلاس میں اپنے مخصوص انداز میں کہا تھا کہ مکیش پٹیل اور ومل پٹیل نے یہ جلسہ نہ کرنے کے لئے مجھے پانچ کروڑ روپے کی پیش کش کی تھی حالانکہ مکیش پٹیل نے ان الزامات کی تردید کی ہےلیکن ہاردک نے اپنے پتے کھول دئیے ہیں۔ سورت سے لے کر 11دسمبر کو احمدآباد میں ہوئی ریلیوں اور روڈ شو میں ہزاروں کی بھیڑ اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ ہاردک پٹیل ، چھوٹی عمر میں ہی پٹیلوں کے بہت مقبول رہنما بن گئے ہیں ۔
Published: undefined
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined