گجرات میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر دوسرے مرحلے کی پولنگ پرامن انداز میں آج ختم ہو گئی۔ پولنگ افسران نے ووٹ کے لیے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد لائن میں کھڑے لوگوں کو ووٹ کرانے کے بعد ای وی ایم کو سیل کر دیا جو 8 اگست کو کھولا جائے گا۔ آج 93 اسمبلی سیٹوں کے لیے ڈالے گئے ووٹ میں سبھی پارٹیوں کے مجموعی طور پر 833 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں بند ہو گیا ہے۔
Published: 05 Dec 2022, 9:40 AM IST
گجرات میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر دوسرے مرحلے کی پولنگ بھی ختم ہو گئی ہے۔ ڈالے گئے ووٹ فیصد سے متعلق ابھی کوئی حتمی جانکاری سامنے نہیں آ سکی ہے۔ اب سبھی لوگوں کو 8 دسمبر کا انتظار ہے جب ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور ریزلٹ سامنے آئے گا۔
Published: 05 Dec 2022, 9:40 AM IST
گجرات اسمبلی انتخاب کے دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ دوسرے مرحلہ میں 93 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جو صبح 8 بجے سے شروع ہوئی اور 5 بجے تک چلے گی۔ 3 بجے تک 50.51 فیصد پولنگ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
Published: 05 Dec 2022, 9:40 AM IST
مشہور و معروف سابق ہندوستانی کرکٹر عرفان پٹھان اور ان کے بھائی یوسف پٹھان نے آج اپنے کنبہ کے ساتھ وڈودرا میں حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس موقع پر یوسف پٹھان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور ووٹ کے حق کا استعمال کریں۔
قابل ذکر ہے کہ گجرات میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر آج دوسرے مرحلہ کی پولنگ جاری ہے۔ آج 93 اسمبلی نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں اور 1 بجے تک 34.74 فیصد ووٹنگ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
Published: 05 Dec 2022, 9:40 AM IST
نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے گجرات کے لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ کانگریس لیڈر نے گجرات کے نوجوانوں، خواتین، مردوں اور بزرگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کانگریس کو ووٹ دیں اور پارٹی کے اقتدار میں آنے پر تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ ’’ہم نوجوانوں، کسانوں، خواتین اور ہر شہری سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے، ہم گجرات میں تبدیلی لائیں گے۔ گجرات کے عوام سے اپیل ہے بڑی تعداد میں ووٹ دیں۔ اپنے حق کا استعمال کرتے ہوئے ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لیے یہ اہم ذمہ داری ادا کریں۔ کھڑگے نے کہ ’’گجرات کے ہر شہری سے عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ اس تبدیلی کے تہوار میں شرکت کریں۔ آج ووٹ ضرور دیں۔ پہلی بار ووٹ ڈالنے والے ہمارے نوجوان دوستوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
Published: 05 Dec 2022, 9:40 AM IST
گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ واگھیلا نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں او بی سی اکثریتی حلقوں میں پولنگ ہو رہی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وسطی گجرات، شمالی گجرات اور یہ پورا خطہ کانگریس کو ووٹ دے گا۔ میں بی جے پی کے 27 سالہ دور حکومت میں تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔
Published: 05 Dec 2022, 9:40 AM IST
گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں شمالی اور وسطی گجرات کے 14 اضلاع کی 93 سیٹوں کے لیے پولنگ جاری ہے۔ صبح 9 بجے تک 4.75 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔
Published: 05 Dec 2022, 9:40 AM IST
گاندھی نگر: گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں شمالی اور وسطی گجرات کے 14 اضلاع کی 93 سیٹوں کے لیے پولنگ پیر کی صبح 8 بجے شروع ہو گئی۔ ہموار اور پرامن پولنگ کی تیاریاں گزشتہ روز ہی مکمل کر لی گئیں۔ اس الیکشن میں 27 سال سے ریاست پر حکمرانی کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے بہت سے قدآوروں کا وقار داؤ پر لگے گا۔
Published: 05 Dec 2022, 9:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Dec 2022, 9:40 AM IST