احمد آباد/جام نگر: گجرات میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے دو اور نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ریاست میں اب تک اس قسم کے کل تین معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، حالانکہ تینوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور یہ صرف جام نگر میں پائے گئے ہیں۔
Published: undefined
ریاستی محکمہ صحت کے سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ افریقی براعظم میں زمبابوے سے 27 نومبر کو جام نگر واپس آنے والے 72 سالہ شخص میں 2 دسمبر کو اومیکرون ویرینٹ کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی۔ یہ ریاست میں اس طرح کا پہلا معاملہ تھا۔ آج اس کی اہلیہ اور برادر نسبتی میں بھی تصدیق ہو گئی ہے۔ انہیں احتیاط کے طور پر پہلے ہی آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
گجرات میں اس تازہ ترین کورونا وائرس کی دستک کے پیش نظر جو کہ جنوبی افریقہ، بوٹسوانا سمیت کچھ دوسرے ممالک میں تباہی مچا رہا ہے اور پوری دنیا کے طبی سائنسدانوں کے لیے ایک سنگین تشویش کا موضوع بن گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلی بھوپیندر پٹیل نے ایک خصوصی جائزہ میٹنگ بھی کی۔
Published: undefined
افریقی براعظم اور دیگر ممالک سے حال ہی میں واپس آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ گجرات میں شام 5 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کل 70 نئے معاملے سامنے آئےہیں جب کہ 28 صحتیاب ہوئے تھے۔ ایکٹو معاملوں کی کل تعداد 459 ہوگئی تھی۔ تقریباً ساڑھے چھ کروڑ کی آبادی والی اس مغربی ریاست میں اب تک کورونا ویکسین کی ساڑھے آٹھ کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز