قومی خبریں

گجرات: کشتی حادثہ میں طلبا اور اساتذہ سمیت 16 افراد جان بحق، 18 کے خلاف مقدمہ، معاملہ میں 2 گرفتار

گجرات کے وڈودرا میں کشتی پلٹ جانے سے پیش آئے حادثہ میں ایک درجن سے زیادہ افراد کے ہلاک ہونے کے معاملہ میں 18 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

وڈودرا: گجرات کے وڈودرا میں کشتی پلٹ جانے سے پیش آئے حادثہ میں ایک درجن سے زیادہ افراد کے ہلاک ہونے کے معاملہ میں 18 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بقیہ ملزمان کو تلاش کرنے کے لیے 9 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق وڈودرا کے مضافات میں واقعہ ہرنی جھیل میں جمعرات کو کشتی پلٹ جانے سے 14 اسکولی بچے اور 2 اساتذہ ڈوب گئے تھے۔ یہ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب 27 طلبا کا گروپ اپنے اساتذہ کے ساتھ یہاں سیر و تفریح کے لیے پہنچا تھا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کو شام پونے پانچ بجے پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کشتی میں صلاحیت سے زیادہ افراد سوار تھے اور کسی نے بھی ’لائف جیکٹ‘ نہیں پہنا تھا۔ کشتی پلٹنے کے ساتھ ہی موقع پر چیخ و پکار مچ گئی تھی۔ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا، تاہم اس وقت تک متعدد افراد ڈوب چکے تھے۔

Published: undefined

گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے حادثے میں ہلاک ہونے والے بچوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو انتہائی دل دہلا دینے والا قرار دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرین کو فوری امداد اور علاج فراہم کیا جائے گا۔

ایک بیان میں وزیر اعظم کے دفتر نے حادثے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا، سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔ یہ اعلان کیا گیا کہ ہر مرنے والے کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دئے جائیں گے۔

Published: undefined

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اس خبر پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور گجرات حکومت اور انتظامیہ سے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں تیزی لانے کی اپیل کی۔ انہوں نے لاپتہ ہونے والے طلباء کی جان بچانے کی اہمیت پر زور دیا اور سانحہ سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined