قومی خبریں

دہلی میں رام لیلا کے انعقاد کی اجازت لیکن سخت شرطوں کےساتھ

درگا پوجا اور رام لیلا کی اجازت دی گئی ہے لیکن میلہ، جھولااور کھانے پینے کے اسٹال نہیں لگیں گے۔ ماسک کے بغیر لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی اور سماجی دوری پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

فائل تصیر سوشل میڈیا بشکریہ ٹعر مائی انڈیا
فائل تصیر سوشل میڈیا بشکریہ ٹعر مائی انڈیا 

دہلی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے اتوار کو سخت شرائط کے ساتھ رام لیلا کے انعقاد اور درگا پوجا منانے کے لئے پنڈال لگانے کی اجاز ت دے دی ہے۔ دہلی حکومت کی طرف سے کل دیر شام اس سلسلہ میں ہدایت جاری کی گئی۔

Published: undefined

ڈی ڈی ایم اے نے تہواروں کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) جاری کرکے بتایا کہ درگا پوجا اور رام لیلا کی اجازت دی گئی ہے لیکن میلہ، جھولااور کھانے پینے کے اسٹال نہیں لگیں گے۔

Published: undefined

ایس او پی کے مطابق ضلع مجسٹریٹ اور ڈپٹی کمشنر مشترکہ طورپر معائنہ کے بعد پوجا، پنڈال اور رام لیلا کے لئے اجازت دیں گے۔ معیارات کے تحت منتظمین کو پورے پروگرام کی ویڈیو گرافی کرنی ہوگی۔ ماسک کے بغیر لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی اور سماجی دوری پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ ناظرین اور عقیدت مندوں کے آنے جانے کے لئے الگ الگ دروازوں کا انتظام کرنا ہوگا۔

Published: undefined

انعقاد کے دوران لوگوں کی تعداد کے لئے مرکزی وزارت داخلہ کی 30 ستمبر کو رہنماہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ وزارت داخلہ کی ہدایت میں بند جگہ پر مجموعی گنجائش کی پچاس فیصد تک موجودگی اور کھلے مقامات پر سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

Published: undefined

پوجا پنڈال یا تہوار کے لئے ہوئے انعقاد میں کسی شخص کو کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی زمین پر بیٹھے گا۔ سوشل ڈسٹنسنگ کے اصولوں کے ساتھ صرف کرسی پر بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے لئے بھی کورونا سے بچاو کے تمام اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ منتظمین کو غیرمستقل ٹوائلیٹ، الیکٹرسٹی، پانی، سینی ٹائزر اور تھرمل اسکریننگ کا انتظام بھی کرنا ہوگا۔

Published: undefined

دہلی حکومت کے باضابطہ آرڈر میں تہوار کے دوران 31اکتوبر تک میلہ، کسی انعقاد کے اندر یا باہر فوڈ اسٹال، ریلی، مظاہرہ یاجلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined