نئی دہلی: کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے ریاستوں کی طرف سے سخت لاک ڈاؤن لگائے جانے کی وجہ سے اقتصادی سرگرمیوں کے متاثر ہونے سے جی ایس ٹی ریونیو کلکشن پر بھی اثر پڑا ہے۔ اس برس جون مہینے کے لئے 5 جولائی تک کل ملاکر 92,849 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی ریونیو کلکشن ہوا جو گزشتہ نو مہینے میں سب سے کم ہے۔
Published: undefined
کورونا کی پہلی لہر کے بعد ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں آرہی تیزی کے ساتھ ہی جی ایس ٹی ریونیو کلکشن میں بھی تیزی کا رجحان جاری تھا جس سے گزشتہ آٹھ مہینے مسلسل جی ایس ٹی ریونیو کلکشن ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہا تھا لیکن جون مہینے میں اس میں گراوٹ آئی ہے۔ حالانکہ اب بھی گزشتہ برس جون میں ہوئے جی ایس ٹی ریونیو کلکشن کے مقابلہ میں اس بار 2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اب جولائی مہینے سے پھر اس ریونیو میں اضافہ ہونے کی امید کی جا رہی ہے کیونکہ ملک کی بیشتر ریاستوں نے کورونا کی وجہ سے نافذ سخت قواعد میں نرمی کی ہے اور اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آنے لگی ہے۔
Published: undefined
اکتوبر 2020 سے مسلسل جی ایس ٹی ریونیو کلکشن ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہا ہے۔ اکتوبر 2020 میں 105155کروڑ روپے، نومبر 2020 میں 104963کروڑ روپے، دسمبر 2020 میں 115174 کروڑ روپے اور اس برس جنوری میں 119875 کروڑ روپے، فروری میں 113143کروڑ روپے، مارچ میں 123902 کروڑ روپے، اس برس اپریل میں یہ رقم ا ب تک ریکارڈ 141384 کروڑ روپے رہی تھی جبکہ مئی میں یہ رقم 102709کروڑ روپے رہی تھی۔
Published: undefined
وزارت خزانہ کی طرف سے آج یہاں جاری جی ایس ٹی ریونیو کلکشن کے اعدادوشمار کے مطابق جون مہینے کے لئے پانچ جون سے پانچ جولائی تک ریونیو کلکشن میں سی جی ایس ٹی 16,424 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 20,397 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 490079 کروڑ روپے اور 6949 کروڑ روپے معاوضہ سیس شامل ہیں۔ آئی جی ایس ٹی میں 25,762 کروڑ روپے اور معاوضہ سیس میں 809 کروڑ روپے درآمد شدہ اشیا پر جمع ٹیکس شامل ہیں۔ حکومت نے آئی جی ایس ٹی ریونیو میں سے 19,286کروڑ روپے سی جی ایس ٹی میں اور 16,939 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی میں منتقل کیے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined