قومی خبریں

بڑھ رہا کورونا کا خوف، ریاستیں الرٹ، ایمس دہلی میں کورونا مریضوں کے لیے خاص انتظام

ایمس انتظامیہ کی طرف سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ ایمس کے سی 6 بلاک (ایمرجنسی بلاک) میں کووڈ کے سنگین مریضوں کے لیے خاص انتظام کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایمس دہلی / تصویر قومی آواز / ویپن</p></div>

ایمس دہلی / تصویر قومی آواز / ویپن

 

ہندوستان میں گزشتہ کچھ دنوں سے کووڈ کے کیسز لگاتار بڑھ رہے ہیں۔ روزانہ 100 سے زائد نئے معاملے درج کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد تقریباً 4200 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھ کر سبھی ریاستیں الرٹ پر ہیں۔ کووڈ کی علامت والے مریضوں کی جانچ بڑھا دی گئی ہے اور اسپتالوں میں مریضوں کے لیے خاص انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔ اسی ضمن میں ایمس دہلی نے بھی بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کورونا مریضوں کے لیے خاص انتظام کیا ہے۔

Published: undefined

ایمس انتظامیہ کی طرف سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ ایمس کے سی 6 بلاک (ایمرجنسی بلاک) میں کووڈ کے سنگین مریضوں کے لیے خاص انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے لیے اس وارڈ میں کووڈ مریضوں کے لیے کیوبیکل بنائے جائیں گے۔ اگر کووڈ کا کوئی سنگین مریض ایمس میں آتا ہے تو ان میں اس کا علاج کیا جائے گا۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مریضوں کے علاج کے لیے یہاں تعینات رہے گی۔ کیوبیکل میں مریضوں کے لیے بستر سے لے کر آکسیجن اور ایمرجنسی کی سبھی سروسز ہوں گی۔ ایمرجنسی میں موجود ڈیوٹی افسر یہ یقینی بنائیں گے کہ سی 6 وارڈ میں آئے ہوئے کووڈ مریضوں کو وقت پر علاج ملے۔ اس کے لیے اسپتال انتظامیہ کی طرف سے ایک تحریری حکم سبھی محکموں کو بھی دے دیا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کووڈ کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ایمس میں کووڈ مریضوں کی جانچ بھی بڑھا دی گئی ہے۔ کسی مریض کی سرجری یا دیگر کسی آپریشن سے پہلے کووڈ جانچ کی جا رہی ہے۔ حالانکہ ابھی اسپتال میں کووڈ کے سنگین مریض نہیں آ رہے ہیں، لیکن مستقبل میں کسی خطرے کے اندیشہ کو دیکھتے ہوئے ایمس انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined