نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند نے آج یہاں مسلح افواج کے بہادر جوانوں بشمول ایئر فورس کے گروپ کیپٹن ابھینندن ورتھمان کو بالا کوٹ ایئر اسٹرائیک کر کے مادر وطن کی حفاظت کے لیے ان کی بہادری اور جرأت پر ’ویر چکر‘ سے نوازا گیا۔
Published: undefined
صدر کووند نے پیر کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ڈیفنس ایوارڈ تقریب میں گروپ کیپٹن وردھمان کو ویر چکر اور بعد از مرگ آرمی نائک سوم بیر کو شوریہ چکر سے نوازا۔ گروپ کیپٹن ورتھمان نے 27 فروری 2019 کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کے دوران پاکستان کے F-16 طیارے کو مار گرایا تھا۔
Published: undefined
جموں و کشمیر میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے فوج کے کانسٹیبل پرکاش جادھو کو بعد از مرگ کیرتی چکر سے نوازا گیا ہے۔ صدر مملکت نے تقریب میں کئی دیگر بہادروں کو بھی بہادری کے اعزازات سے نوازا۔ ان ایوارڈز کا اعلان پہلے ہی کر دیا گیا تھا اور صدر کووند نے آج ان ایوارڈز کو باضابطہ طور پر پیش کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز