سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لال چوک علاقہ میں ہفتہ کے روز ہونے والے ایک گرینیڈ حملے میں ایک ٹریفک پولس اہلکار اور ایک صحافی سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔ ضلع پولس اننت ناگ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک زخمی کو چھوڑ کر دیگر سبھی زخمیوں کو ضلع ہسپتال اننت ناگ سے فارغ کیا گیا ہے۔
Published: 05 Oct 2019, 3:39 PM IST
انہوں نے کہا: 'جنگجوئوں نے اننت ناگ کے مصروف علاقہ لال چوک میں ڈی سی آفس کے نزدیک گرینیڈ پھینکا۔ اس کے نتیجے میں 13 عام شہری اور ایک ٹریفک پولس اہلکار زخمی ہوا۔ ما سوائے ایک زخمی جو ضلع ہسپتال اننت ناگ میں زیر علاج ہے، دیگر سبھی زخمیوں کو ہسپتال سے فارغ کیا گیا ہے'۔
Published: 05 Oct 2019, 3:39 PM IST
سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مشتبہ جنگجوئوں کی طرف سے گرینیڈ حملہ ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ کے دفتر کو نشانہ بناکر کیا گیا جس میں 14 افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا: 'مشتبہ جنگجوئوں نے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کو نشانہ بناکر گرینیڈ پھینکا جو نشانہ چوک کر باہر پھٹ گیا۔ اس میں 14 افراد زخمی ہوئے جن میں ایک ٹریفک پولس اہلکار اور ایک صحافی بھی شامل ہے'۔
انہوں نے مزید کہا: 'سبھی زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ایک زخمی جس کے سینے میں آہنی ریزے لگے ہیں، کی حالت نازک بتائی جارہی ہے'۔
Published: 05 Oct 2019, 3:39 PM IST
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ گرینیڈ حملے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن چلایا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے علاقہ میں چیکنک پوائنٹس کو متحرک کیا گیا ہے۔ دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ڈی آئی جی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گرینیڈ حملے میں ایک سلیکشن گریڈ کانسٹیبل سمیت دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Published: 05 Oct 2019, 3:39 PM IST
انہوں نے کہا: 'دہشت گردوں نے ہفتہ کی صبح اننت ناگ کے مصروف ترین علاقہ لال چوک میں گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں ٹریفک پولس کے ایک سلیکشن گریڈ کانسٹیبل سمیت دس افراد زخمی ہوئے'۔ ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ حملے کا مقصد لوگوں میں دہشت پیدا کرنا تھا۔ انہوں نے کہا: 'اس حملے کا مقصد دہشت پھیلانا ہے۔ جہاں یہ حملہ ہوا وہاں لوگوں کا کافی رش تھا۔ ان لوگوں میں دہشت پیدا کرنے کے غرض سے ہی یہ حملہ کیا گیا'۔ قابل ذکر ہے کہ یہ گرینیڈ حملہ اس وقت کیا گیا جب وادی کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کی دو حصوں میں تقسیم کے خلاف جاری ہڑتال 62 ویں دن میں داخل ہوگئی۔
Published: 05 Oct 2019, 3:39 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Oct 2019, 3:39 PM IST