سری نگر: جنوبی کشمیر کے حساس ترین پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں پیر کے روز اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لئے تیسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران متعدد پولنگ مراکز پر گرینیڈ حملوں اور پتھراؤ کے واقعات پیش آئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مشتبہ ملی ٹنٹوں نے ضلع پلوامہ کے رہمو اور چھتہ پورہ میں قائم پولنگ مراکز کو نشانہ بناکر گرینیڈ پھینکے تاہم ان میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا پلوامہ اور شوپیاں میں پولنگ کے دوران کئی ایک مقامات پر احتجاجیوں نے پولنگ اسٹیشنوں پر پتھراؤکیا۔ چند ایک مقامات پر احتجاجی اور سیکورٹی فورسز ایک دوسرے سے متصادم ہوئے۔ جھڑپوں میں کئی افراد بشمول سیکورٹی فورسز اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
Published: undefined
ایک رپورٹ کے مطابق پلوامہ کے نیوہ میں احتجاجیوں نے نیشنل کانفرنس لیڈر ڈاکٹر بشیر احمد ویری کی گاڑی پر پتھراؤکیا جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ 'اننت ناگ' رواں پارلیمانی انتخابات میں ملک کا واحد ایسا حلقہ ہے جس میں تین مرحلوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ جنوبی کشمیر کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے لیا تھا۔ پلوامہ اور شوپیاں اضلاع سے قبل 23 اپریل کو ضلع اننت ناگ اور 29 اپریل کو ضلع کولگام میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔
Published: undefined
ملک کے دوسرے حصوں کے برخلاف جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع میں پولنگ کا عمل صبح سات بجے شروع ہوکر سہ پہر چار بجے تک جاری رہا۔ الیکشن کمیشن نے اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لئے پولنگ کے اوقات میں دو گھنٹوں کی تخفیف کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined