سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ میں سری نگر جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کو ایک ہلاکت خیز خودکش آئی ای ڈی دھماکے میں 40 سے زیادہ سی آر پی ایف اہلکار ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمی فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
سی آر پی ایف کے ایک ذرائع نے کشمیر کی لوکل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ پلوامہ میں ہوئے خودکش حملہ میں شہید ہونے والے جوانوں کی تعداد 44 پہنچ گئی ہے۔
Published: 14 Feb 2019, 9:10 PM IST
یہ وادی میں سیکورٹی فورسز کے خلاف اپنی نوعیت کا سب سے بڑا خودکش حملہ ہے۔ ملی ٹینٹوں کی جانب سے یہ تباہ کن خودکش دھماکہ ایک کار کے ذریعے کیا گیا۔ پاکستانی جنگجو تنظیم جیش محمد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ جیش محمد نے ایک مقامی خبررساں ایجنسی جی این ایس کو بھیجے گئے بیان میں خودکش حملہ آور کی شناخت عادل احمد ڈار عرف وقاص کمانڈو ساکنہ گنڈی باغ کاکہ پورہ پلوامہ کے بطور کرلی ہے۔ خودکش حملہ آور کی تصویر اور ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں سی آر پی ایف کی درجنوں گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔
Published: 14 Feb 2019, 9:10 PM IST
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حملے میں کم از کم 42 سی آر پی ایف اہلکار ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا ‘سی آر پی ایف کی 78 گاڑیوں کا ایک قافلہ جو 2574 اہلکاروں پر مشتمل تھا، جموں سے سری نگر کی جانب رواں دواں تھا کہ سہ پہر قریب ساڑھے تین بجے خودکش حملہ آور نے اپنی کار ایک بس کے ساتھ ٹکرادی’۔
انہوں نے بتایا ‘کار کے بس کے ساتھ ٹکر لگنے کے ساتھ ہی ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بس جس میں 44 سی آر پی ایف اہلکار سوار تھے، سینکڑوں ٹکڑوں میں بٹ گئی، جبکہ متعدد دیگر بسیں بھی متاثر ہوئیں’۔
Published: 14 Feb 2019, 9:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Feb 2019, 9:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز