راجستھان کے بھرت پور ضلع کے بیانا کے صدر تھانہ علاقہ کے گاؤں نگلا بنڈا میں جمعرات کو گاؤں سے بہنے والی گمبھیر ندی میں اپنی بکریوں کو پانی پلانے گئے ایک بزرگ اور اس کے دو پوتوں کی ڈوب جانے سے موت ہوگئی۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ گاوں نگلا بنڈہ کا رہنے والا 62 سالہ وشرام سنگھ گرجر جمعرات کی صبح اپنے پوتے یوگیش (15) اور انکت (10) کے ساتھ گاؤں کے نزدیک سے گزرنے والی گمبھیر ندی میں بکریوں کو پانی پلانے گیا تھا۔ اسی دوران اچانک اس کے دونوں پوتے دریا کے گہرے پانی میں جا گرے۔ انہیں بچانے کی کوشش میں وشرام بھی دریا میں کود گیا ۔ تینوں کی گہرے پانی میں ڈوب جانے سے موت ہو گئی ۔
Published: undefined
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرشن راج، تحصیلدار ونود مینا، صدر تھانہ کے ایس ایچ او بلرام یادو موقع پر پہنچے اور ایس ڈی آر ایف ٹیم کو بلایا اور تلاشی مہم چلائی۔ تلاشی مہم کے بعد ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے گاوں نگلا بنڈہ کے رہنے والے وشرام سنگھ گرجر کی لاش برآمد کی۔ شام ہونے کی وجہ سے کل ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔ آج جمعہ کو دوبارہ سرچ آپریشن شروع کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز