قومی خبریں

حکومت جھوٹے اعلانات بند کر کے روزگار دے: کمل ناتھ

کمل ناتھ نے کہا کہ نوجوان داخلہ امتحان منعقد کرنے، پی ایس سی کے رکے رزلٹ جاری کرنے، او بی سی ریزرویشن پر جلد فیصلہ اور بیک لاک کے عہدہ بھرنے کی مانگ کر رہے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس 

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے اندور میں جاری ’یوا ستیہ گرہ‘ کے ذریعے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ حکومت اب جھوٹے اعلانات بند کر دے اور لوگوں کو روزگار دینے کا کام کرے۔ کمل ناتھ نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہا کہ جن لوگوں نے اقتدار میں آنے کے لیے نوجوانوں کو دو کروڑ روزگار دینے، ہر ماہ ایک لاکھ بھرتی جیسے جھوٹے وعدہ کیے تھے، ان سے ان کے جھوٹے اعلانات اور وعدوں کا حساب مانگنے کے لئے ریاست کے نوجوان اب سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ اندور کی سڑکوں پر ہزاروں نوجوانوں ’یوا ستیہ گرہ‘ بی جے پی حکومت سے ان کے جھوٹے وعدوں پر جواب مانگ رہا ہے۔

Published: undefined

کمل ناتھ نے کہا کہ نوجوان داخلہ امتحان منعقد کرنے، پی ایس سی کے رکے رزلٹ جاری کرنے، او بی سی ریزرویشن پر جلد فیصلہ، بیک لاک کے عہدہ بھرنے کی مانگ کر رہے ہیں۔ حکومت اب جھوٹے اعلانات بند کر کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے۔ کانگریس ریاست کے نوجوانوں کے ساتھ ہے اور لڑائی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ مدھیہ پردیش میں ان دنوں ہزاروں نوجوان اپنی مانگوں اور روزگار کو لے کر تحریک چلا رہے ہیں۔ ان کی یہ تحریک 28 تاریخ تک چلے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined