سری نگر: کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک وبیرون ملک میں پھنسے جموں وکشمیر کے طلبا کی حالت زار پر فکر مندی ظاہر کرتے ہوئے سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تریگامی نے یونین ٹریٹری انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح ان طلبا کی گھر واپسی کے لئے خصوصی انتظامات کرے۔
Published: 26 Apr 2020, 7:40 PM IST
موصوف لیڈر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر کے ہزاروں طلبا ملک و بیرون ملک درماندہ ہوئے ہیں جو وہاں خوف و مایوسی میں مبتلا ہیں اور یہاں ان کے والدین اپنے بچوں کے تحفظ کے لئے کافی فکر مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ طلبا گھر واپس لوٹنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں حکومت سے لگاتار اپیلیں کر رہے ہیں کیونکہ تعلیمی ادارے بند ہونے سے ان طلبا کو مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔
Published: 26 Apr 2020, 7:40 PM IST
تاریگامی نے کہا کہ کئی ریاستوں نے اپنے طلبا کو واپس بلا لیا یا واپس لانے پر غور کر رہے ہیں۔ حکومت جموں و کشمیر کو بھی ملک و بیرون ملک پھنسے اپنے طلبا کو گھر واپس لانے کے لئے خصوصی انتظامات کرنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش، یوکرین وغیرہ ممالک میں پھنسے جموں وکشمیر کے طلبا کے پاس پیسے نہیں ہیں جس سے ان کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔
Published: 26 Apr 2020, 7:40 PM IST
موصوف لیڈر نے کہا کہ حکومت ہند کو ان ممالک کے ساتھ یہ معاملہ اٹھانا چاہیے اور ان طلبا کو گھر واپس لانے کے لئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنا چاہیے۔
Published: 26 Apr 2020, 7:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Apr 2020, 7:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز