قومی خبریں

پین کارڈ کی درخواست میں باپ کے نام کی لازمیت ختم کرنے کا منصوبہ

فی الحال پین کارڈ کی درخواست کے لئے فارم میں باپ کا نام لکھنا لازمی ہے، لیکن پین کارڈ پر ماں یا باپ کانام پرنٹ کروانے کا متبادل درخواست کنندہ کے لئے کھلا رہتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: حکومت انکم ٹیکس ضابطوں میں ترمیم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس کے بعد پین کارڈ بنوانے کے لئے درخواست میں باپ کے نام کا ذکر لازمی نہیں رہے گا۔

فی الحال پین کارڈ کی درخواست کے لئے فارم میں باپ کا نام لکھنا لازمی ہے، لیکن پین کارڈ پر ماں یا باپ کانام پرنٹ کروانے کا متبادل درخواست کنندہ کے لئے کھلا رہتا ہے۔

Published: undefined

باپ کا نام نہ بتانے کا متبادل صرف انھیں درخواست کنندگان کو ہوگا جن کی ماں تنہا گارجین رہی ہیں۔ ان کے لئے ماں کانام لکھنا لازمی ہوگا۔ دیگر سبھی معاملوں میں باپ کے نام کی لازمیت برقرار رہے گی۔

اس کے علاوہ پین کارڈ جاری کرنے اور اسکے لئے درخواست دینے کی مقررہ میعاد طے کرنے کے ضابطوں میں بھی ترمیم کا منصوبہ ہے۔ حکومت نے اس کے لئے لوگوں سے رائے مانگی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined