نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ خلیجی ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے کام کاج ٹھپ ہو گیا ہے اور وہاں پھنسے ہوئے ہزاروں ہندوستانی سنگین بحران میں ہیں، لہذا خصوصی طیارے بھیج کر ان لوگوں کو واپس لانا چاہیے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’كووڈ -19 بحران سے مغربی ایشیا کے ممالک میں کارخانے اور کاروبار بند ہو گئے ہیں جس سے وہاں کام کرنے والے ہزاروں ہندوستانی ورکر س گہرے بحران میں ہیں اور پریشان ہو چکے ہیں ۔ یہ لوگ ملک واپس لوٹنا چاہتے ہیں ۔ حکومت کو ہوائی خدمات شروع کر کے کورونا سے بچاؤ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ان کو واپس لانا چاہیے‘‘۔
Published: undefined
گزشتہ ہفتے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے ایک بیان میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات وغیرہ مغربی ایشیائی ممالک میں غیر منظم شعبوں میں کام کرنے والے ہندوستانیوں کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا تھا۔
Published: undefined
انهوں نے تشویش ظاہر کی تھی کہ وہاں کئی شہروں میں مزدور کیمپوں میں رہتے ہیں اور سماجی فاصلے پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا ہے جس سے بیماری کے پھیلنے کا امکان ہے اور بحران کی اس گھڑی میں ان کو تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز