پیاز کی قیمت میں ہو رہے اضافہ کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے پیاز کی سبھی ورائٹی کی برآمدگی پر روک لگا دی ہے۔ پیاز کی برآمدگی پر روک لگنے سے آگے قیمتوں میں نرمی کی امید کی جا سکتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کورونا بحران میں ملک سے پیاز کی برآمدگی کافی بڑھ گئی تھی جس سے گھریلو فراہمی میں کمی کے سبب قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان کی راجدھانی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں اس وقت خوردہ پیاز 40 روپے فی کلو سے زائد قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔ آزاد پور تھوک منڈی میں پیر کے روز پیاز کی قیمت 13.75 روپے سے لے کر 27.50 روپے فی کلو تھی۔
Published: undefined
مرکزی وزارت برائے کامرس و صنعت کے تحت آنے والے بیرون ملکی کاروبار ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے پیر کو جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پیاز کی سبھی ورائٹی کی برآمدگی پر فوری اثر سے روک لگا دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹرانزیشنل ایگریمنٹ کی سہولت اس نوٹیفکیشن کے تحت نافذ نہیں ہوگی۔
Published: undefined
ماہرین بتاتے ہیں کہ کورونا بحران میں اپریل سے جولائی کے دوران پیاز کی برآمدگی گزشتہ سال کے مقابلے تقریباً 30 فیصد زیادہ ہوئی جس سے ملک میں پیاز کی فراہمی میں آگے کمی کے اندیشہ سے قیمت میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ جنوبی ہندوستان میں بھاری بارش کے سبب پیاز کی فصل خراب ہو گئی ہے۔
Published: undefined
آزاد پور منڈی پوٹیٹو اونین مرچنٹ ایسو سی ایشن یعنی پوما کے جنرل سکریٹری راجندر شرما نے کہا کہ برآمدگی پر پابندی اچھا فیصلہ ہے، اس سے پیاز کی قیمت میں اضافہ پر روک لگے گی۔ راجندر شرما نے کہا کہ جنوبی ہندوستان میں پیاز کی فصل خراب ہونے سے فراہمی میں کمی کا بحران بنا ہوا ہے اس لیے حکومت کو برآمدگی پر پابندی کے ساتھ ساتھ درآمدگی کرنے پر بھی غور کرنا چاہیے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی تہواری سیزن کے دوران پیاز کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی تھی۔ دہلی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں پیاز 150 روپے کلو فروخت ہونے لگی تھی اور گھریلو فراہمی بڑھانے کے لیے برآمدگی پر پابندی سمیت تمام ترکیبوں کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک سے پیاز درآمدگی کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined