لکھنؤ: عالمی وبا کووڈ۔19 کے اتر پردیش میں بڑھتے معاملات کے تئیں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے ٹیسٹنگ کی رفتار میں اضافہ اور کووڈ اسپتالوں کی سہولیات پر دھیان دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
مایاوتی نے ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’ملک کے سب سے بڑے صوبے اترپردیش میں کورونا وبا کے مریضوں کے آئے دن بڑھتی تعداد یہاں کے عوام جس طرح سے کافی فکر مند اور پریشان ہیں۔ اس کے پیش نظر بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ کورونا ٹیسٹنگ، اسپتالوں میں سہولیات اور کووڈ مراکز کی صاف۔صفائی وغیرہ پر حکومت فورا دھیان دے۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ یوپی میں گزشہ 15 دنوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس درمیان حالانکہ کورونا ٹیسٹنگ کی رفتار بھی بڑھی ہے اور کل ریاست میں 50 ہزار سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی۔
Published: undefined
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لئے کئی تجویزات پیش کی ہیں۔ پرینکا گاندھی نے لکھا کہ کورونا بحران کی صورت حال سنگین ہے لہذا تشہیر سے کام نہیں چلے گا بلکہ مؤثر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے خط میں لکھا، ’’اتر پردیش میں جمعہ کے روز کورونا کے 2500 کیسز کی تصدیق ہوئی اور تقریباً تمام بڑھے شہروں میں کورونا کے معاملوں کا سیلاب آ گیا ہے۔ اب تو گاؤں دیہات بھی اس سے اچھوتے نہیں ہیں۔ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کی حکومت نے ’نو ٹیسٹ - نو کورنا‘ کو اصول مان کر کم تعداد میں جانچ کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے۔ اب کورونا کیسز کی صورت حال دھماکہ خیز ہے۔ جب تک شفافیت کے ساتھ چانچ نہیں کی جاتی، جب تک یہ لڑائی ادھوری رہے گی اور صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز