قومی خبریں

مودی حکومت کسانوں کے خلاف ظالمانہ رویہ چھوڑ کر متنازعہ قوانین واپس لے: بھوپندر ہڈا

ہریانہ کے سابق وزیراعلی بھوپیندر سنگھ ہڈا نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کو کھیتی کو روزگار کی پائیدار بنیاد بنانے کے لئے زرعی اصلاحات کو قانونی جامہ پہنانا چاہیے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت کو اگر زرعی شعبہ میں اصلاح لانی ہے اور کسانوں کے حق میں کچھ کرنا ہے تو اسے حال میں پاس کسانوں سے متعلق تینوں قانونوں کو واپس لے کر سب کے اتفاق سے نئے قانون بناکر کم از کم امدادی قیمت - ایم ایس پی کو لازمی کردینا چاہیے۔

Published: undefined

کانگریس کے سینئر رہنما اور ہریانہ کے سابق وزیراعلی بھوپیندر سنگھ ہڈا نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کو کھیتی کو روزگار کی پائیدار بنیاد بنانے کے لئے زرعی اصلاحات کو قانونی جامہ پہنانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو سب سے پہلے ان تینوں قانونوں کو واپس لے کر کسانوں کی تحریک کو ختم کرنا چاہیے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے حق کی بات کرنے والی مودی حکومت اپنے مطالبات کے سلسلے میں دہلی آرہے کسانوں کو پانی کی بوچھاریں اور ڈنڈے مارکر روکنا چاہتی ہے۔ کسان ایسا برتاؤ کرنے والی حکومت پر کیسے بھروسہ کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

بھوپیندر ہڈا نے کہا کہ کسانوں کا حکومت پر بھروسہ برقرار رہے اس کے لئے ان کے ساتھ ظالمانہ رویہ کرنے کے بجائے حکومت کو ان کے ساتھ پیار سے بات کرنی چاہیے تھی لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہی ہے اور کسانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔ کانگریس رہنما نے کسانوں کے بھارت بند کو کامیاب بتایا اور کہا کہ حکومت نے ان کے ساتھ نا انصافی کی ہے اس لئے پارٹی نے کسانوں کے بند کی حمایت کی ہے۔

Published: undefined

کسانوں سےمتعلق تینوں قانون واپس لیے جائیں: دگوجے

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ دگوجے سنگھ نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کو تینوں کسان قانون واپس لینا چاہیے۔ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ دگوجے سنگھ نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کو تینوں کسان قانون واپس لینے چاہیے۔ پارلیمنٹ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے کر کسان تنظیموں سے تبادلہ خیال کرنا چاہیے، تاکہ کسانوں کے مفاد میں قانون بنے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کسان محنت کرکے اپنا پیٹ بھرتا ہے، اس لیے اسے ان داتا کہتے ہیں۔ انہوں نے کسانوں کے بھارت بند کی حمایت کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم ان کے لیے اتنا بھی نہیں کرپائیں گے۔ اس درمیان دگوجے سنگھ آج اندور کے چھاونی علاقے میں پہنچے اور لوگوں سے بھارت بند کی حمایت کرنے کی درخواست کی۔ حالانکہ متعلقہ علاقہ کے علاوہ اندور کے دیگر حصوں میں بھی زندگی معمول کے مطابق ہی نظر آئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined