قومی خبریں

حکومت نے پارلیمانی اجلاس سے قبل 21 جولائی کو طلب کی کُل جماعتی میٹنگ، ترنمول کانگریس نہیں ہوگی شامل

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 22 جولائی سے شروع ہونے والا ہے جو 12 اگست کو ختم ہو سکتا ہے، اجلاس شروع سے قبل سبھی پارٹیوں کے لیڈران کی روایتی میٹنگ ہوگی جس میں راہل گاندھی بھی شامل ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>نئی پارلیمنٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

نئی پارلیمنٹ، تصویر آئی اے این ایس

 

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آئندہ 22 جولائی سے شروع ہونے والا ہے۔ اس سے ایک دن قبل یعنی 21 جولائی کو مرکزی حکومت نے کُل جماعتی میٹنگ طلب کی ہے۔ دراصل پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سیاسی پارٹیوں کے لیڈران سے تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ میٹنگ 21 جولائی کی صبح 11 بجے پارلیمنٹ کے چیف کمیٹی ہال میں ہوگی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بجٹ اجلاس 22 جولائی کو شروع ہوگا اور 12 اگست کو یہ ختم ہو سکتا ہے۔ اس اجلاس کے شروع ہونے سے پہلے سبھی پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ کی روایتی میٹنگ ہوتی ہے جس میں پہلی بار حزب اختلاف کے لیڈر کی شکل میں کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی بھی شرکت کریں گے۔

Published: undefined

اس کُل جماعتی میٹنگ میں ترنمول کانگریس کا کوئی نمائندہ شامل نہیں ہوگا، اس تعلق سے ترنمول لیڈر ڈیریک او برائن نے رجیجو کو خط لکھا ہے۔ انھوں نے رجیجو کو بتایا ہے کہ 30 سالوں سے 21 جولائی کو بنگال میں پارٹی کے 13 ساتھیوں کے احترام میں ’یومِ شہید‘ منایا جاتا ہے، جو کہ 1993 میں پولیس کی گولی باری میں غیر قانونی طور سے مارے گئے تھے۔ اس لیے ترنمول اراکین پارلیمنٹ میٹنگ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined