ایک طرف مرکزی کابینہ میں توسیع کو لے کر گہما گہمی جاری ہے، اور دوسری طرف صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آٹھ ریاستوں میں نئے گورنر کی تقرری کر دی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے مودی حکومت میں کابینہ وزیر تھاورچند گہلوت کو کرناٹک کا گورنر بنایا گیا ہے۔ تصور کیا جا رہا ہے کہ زیادہ عمر کے سبب 73 سالہ تھاورچند گہلوت کو مرکزی کابینہ سے ہٹا کر گورنر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
Published: undefined
صدر جمہوریہ کووند نے مجموعی طور پر آٹھ ریاستوں میں نئے گورنر کی تقرری کی ہے۔ ان میں میزورم کے گورنر پی ایس شری دھرن پلئی کو گوا کا گورنر بنایا گیا ہے اور ہریانہ کے گورنر ستیہ دیو نارائن آریہ کو ٹرانسفر کر کے تریپورہ بھیجا گیا ہے۔ تریپورہ کے گورنر رمیش بیس کو جھارکھنڈ کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر تھاورچند گہلوت کرناٹک کے گورنر ہوں گے۔ اسی طرح ہماچل پردیش کے گورنر بنڈارو دتاترے کو ہریانہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ڈاکٹر ہری بابو کو میزورم اور منگو بھائی چھنگا بھائی پٹیل کو مدھیہ پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ گوا کے لیڈر راجندر وشوناتھ کو ہماچل پردیش کا گورنر بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز