چنڈی گڑھ: پنجاب کے گورنر بنواری لال پروہت اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، انہوں نے اپنا صدر کو ارسال کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنواری لال کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے رہے ہیں۔ بنواری لال پروہت نے ایک خط میں کہا، ’’اپنی ذاتی وجوہات اور کچھ دیگر ذمہ داریوں کی وجہ سے میں پنجاب کے گورنر اور چنڈی گڑھ کے مرکزی علاقے کے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔‘‘
Published: undefined
بنواری لال نے اگست 2021 میں پنجاب کے 36ویں گورنر کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔ تب پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس روی شنکر جھا نے پنجاب راج بھون میں بنواری لال پروہت کو عہدے کا حلف دلایا تھا۔
بنواری لال پروہت تین بار لوک سبھا کے رکن رہ چکے ہیں اور وسطی ہندوستان کے سب سے پرانے انگریزی روزنامہ 'دی ہتواد' کے منیجنگ ایڈیٹر رہ چکے ہیں۔ انہیں ایک نامور ماہر تعلیم، مشہور سماجی کارکن اور قوم پرست مفکر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہیں عوامی زندگی میں چار دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ ہے۔
Published: undefined
پروہت 16 اپریل 1940 کو پیدا ہوئے اور اپنی اسکول کی تعلیم بشپ کاٹن اسکول، ناگپور اور راجستھان سے حاصل کی۔ انہوں نے ناگپور یونیورسٹی سے کامرس کی ڈگری حاصل کی اور ودربھ سے انتخابی میدان میں اترے۔ انہوں نے 1978 میں ناگپور ایسٹ حلقہ سے اور 1980 میں ناگپور جنوبی حلقہ سے اسمبلی انتخابات جیتے تھے۔ 1982 میں انہوں نے مہاراشٹر کی حکومت میں شہری ترقی، کچی آبادیوں کی بہتری اور ہاؤسنگ کے وزیر مملکت کے طور پر خدمات انجام دیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined