کولکاتا: ایک ایسے وقت میں پورا ملک کورونا وائرس کی وجہ سے بحران میں مبتلا ہے تو بنگال میں سیاست عروج پر ہے۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ کے درمیان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی ہوڑ لگی ہے۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے گورنر کے 14 صفحاتی خط کا جواب 13 صفحات میں دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک منتخب وزیر اعلیٰ کے لئے اس طرح کے جملے اور الفاظ کی امید نہیں کی جاسکتی ہے جو گورنر جگدیپ دھنکر اپنے خطوط اور مسیج میں کر رہے ہیں۔
Published: undefined
ممتا بنرجی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب پورا ملک کورونا وائرس کے بحران کا شکا رہے تو گورنر اختیارات کے اصول کے لئے تگ ودو کر رہے ہیں اور سرکاری مواصلات او ر سوشل میڈیا کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔
Published: undefined
گورنر کے 23 اور 24 اپریل کو لکھے خط کا حوالہ دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ آپ نے اپنے خط میں جس طریقے کی زبان، الفاط اور لہجے کا استعمال کیا ہے اس کی مثال ماضی قریب میں دیکھنے کو نہیں ملتی ہے۔ آپ کے الفاظ کو گھٹیا، الزام تراشی، توہین آمیز اور گالی گلوج پر مبنی ہی کہا جاسکتا ہے۔ میں نے آپ کے دونوں خط اور اس سے پہلے کے پیغام کو پڑا تھا تومجھ دکھ اور غصہ آیا مگر میرا دوسرا ردعمل یہ تھا کہ مجھے یہ خطوط پڑھ کر ہنسی آئی۔ آپ نے میرے لوگوں کے خلاف جس طریقے سے الفاظ کا استعمال کیا ہے اسے پبلک ڈومین میں نہیں لایا جاسکتا ہے۔ مگر گورنر کے عہدہ کا احترام کے ساتھ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ نے جو کچھ لکھا ہے وہ اس عہدے کے وقار کے منافی ہے۔
Published: undefined
گورنر نے ممتا بنرجی کا خط ملنے کے بعد فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس خط کا تحریری جواب بعد میں دیں گے، مگریہ وقت ناراضگی کا نہیں بلکہ مل کر کام کرنے کا ہے۔ ممتا بنرجی کو بھی اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے۔ گورنر نے اپنے پہلے دو خطو ط میں ممتا بنرجی پر الزام عاید کیا تھا کہ وہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ممتا بنرجی اقلیتوں کو خوش کرنے کے لئے لوگوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہیں۔ ممتا بنرجی نے گورنر کے خطوط کا جواب گزشتہ مہینے دیتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر اپنے خطوط اور میسج میں غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں۔
Published: undefined
ممتا بنرجی نے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سپریم کورٹ نے 2016 میں کہا تھا کہ گورنر کے عہد ہ پر فائزشخص کو سیاسی سرگرمیوں، بیانات اور سیاسی جماعتوں سے دور رہنا چاہیے اور گورنر کو ہارس ٹریڈنگ سے بھی باز رہنا چاہیے۔ ممتا بنرجی نے اپنے پہلے خط میں گورنر سے کہا تھا کہ ان کے پاس محدود اختیارات ہیں اس لئے ہر ایک کو قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔
Published: undefined
ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ اگر آپ کو میری حکومت کے کام کاج سے اتفاق نہیں ہے تو آپ ہماری کمیوں کو ادب کے دائرے میں رہ کر ہماری کمیوں کو توجہ دلا سکتے ہیں۔ اگر ہمارے جواب سے آپ ممطئن نہیں ہوئے تو بھی اب آپ کے پاس آگے کی کارروائی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے کیوں کہ حکومت کو مقننہ کی حمایت حاصل ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ سچ ہمیشہ سے سچ ہی رہتا ہے۔ ممتا بنرجی نے خط میں لکھا ہے کہ بحران کے اس دورمیں جب بنگال اور ملک بحران سے دوچار ہے تو آپ طاقت اور اختیارات حاصل کرنے کی کوششوں سے باز آجائیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ مغربی بنگال حکومت کے مطابق ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 800 ہوگئی ہے جب کہ 33 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ گورنر نے ریاستی حکومت کے اعدادو شمار پرشک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اور مرکزی حکومت کے اعداد و شمار کے درمیان فرق ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined