نئی دہلی: مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کوشیات کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ کوشیات کے علاوہ لداخ کے ایل جی (لیفٹیننٹ گورنر) رادھا کرشنن ماتھر کا استعفی بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، صدر نے 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی پھیر بدل کیا ہے۔ ریٹائرڈ جسٹس ایس عبدالنذیر کو آندھرا پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق صدر دروپدی مرمو نے جھارکھنڈ کے گورنر رمیش بیس کو مہاراشٹر کا گورنر مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ گلاب چند کٹاریا کو آسام اور سابق مرکزی وزیر شیو پرتاپ شکلا کو ہماچل پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
صدر نے اروناچل پردیش کے گورنر بریگیڈیئر (رٹایئرڈ) بی ڈی مشرا کو لداخ لا ایل جی، لیفٹیننٹ جنرل کیولیہ تریوکرم پرنائک کو اروناچل پردیش کا گورنر، چھتیس گڑھ کی گورنر انوسوئیا اوئیکے کو منی پور، منی پور کے گورنر ایل گنیشن کو ناگالینڈ، بہار کے گورنر پھاگو چوہان کو میگھالیہ اور ہماچل پردیش کے گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکار کو بہار کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
صدر کے ذریعہ مقرر کردہ گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں کی فہرست
لیفٹیننٹ جنرل کیولیہ تریوکرم پارنائک، گورنر، اروناچل پردیش
لکشمن پرساد اچاریہ، گورنر، سکم
سی پی رادھا کرشنن، گورنر، جھارکھنڈ
شیو پرتاپ شکلا، گورنر، ہماچل پردیش
گلاب چند کٹاریہ، گورنر، آسام
ریٹائرڈ جسٹس ایس عبدالنذیر، گورنر، آندھرا پردیش
بسوا بھوشن ہری چندن، گورنر، چھتیس گڑھ
انوسویا اوئکے، گورنر، منی پور
ایل گنیشن، گورنر، ناگالینڈ
پھاگو چوہان، گورنر، میگھالیہ
راجندر وشواناتھ آرلیکار، گورنر، بہار
رمیش بیس، گورنر، مہاراشٹر
بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) بی ڈی مشرا، لیفٹیننٹ گورنر، لداخ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز