نئی دہلی: مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے بھومی پوجن کی تقریب میں مرکزی حکومت اور ریاستی انتظامیہ کی شرکت کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو نے پیرکویہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر ایک نیاس کرے گا۔ اس لئے بھومی پوجن تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی جیسی اعلی سطحی شخصیت کی شرکت کرنا سپریم کورٹ اور آئین کے جذبے کے خلاف ہے۔
Published: 03 Aug 2020, 10:58 PM IST
پارٹی نے بیاں میں یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں چھ دسمبر 1992 کو بابری مسجد ڈھانے کے واقعہ کو ایک جرم قرار دیا تھا لیکن مرکزی حکومت نے اب تک قصورواروں کو سزا دینے کے بجائے اس ڈھانے کوقانونی جواز فراہم کرنے کا کام کررہی ہے۔
Published: 03 Aug 2020, 10:58 PM IST
پارٹی نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملک میں کورونا وبا پھیلی ہوئی ہے اور وزارت داخلہ نے اس کی روک تھام کے لئے ہدایات بھی جاری کئے ہیں اور مذہبی تقریبات پر روک بھی لگائی گئی ہے لیکن میڈیا رپورٹ کے مطابق اجودھیا میں پجاری اور پولس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ اس طرح کی بھیڑ سے لوگوں کے کورونا وائرس سے انفیکشن ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ پارٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکولرزم کی آئینی اقدار اور انصاف کے علاوہ کوروناوبا کی روک تھام کے لئے جاری ہدایات اور احتیاطی اقدامات کی پیروی کریں نہ کہ سیاسی فائدے کے لئے لوگوں کے مذہبی جذبات کا استعمال کیا جائے۔
Published: 03 Aug 2020, 10:58 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Aug 2020, 10:58 PM IST