نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر مالیات نرملا سیتا رمن کے کورونا وائرس سے متاثر اور ہیلتھ سے متعلق سیکٹر کے لئے پیر کے روز اعلان کردہ معاشی پیکیج کو ڈھکوسلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔ راہل گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر خزانہ کے ’معاشی پیکیج‘ کو کوئی بھی کنبہ اپنے رہنے، کھانے، دوا، بچے کی اسکول فیس پر خرچ نہیں کرسکتا، یہ پیکیج نہیں، ایک اور ڈھکوسلہ ہے‘‘۔
Published: undefined
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے تباہ حال معیشت کو واپس ٹریک پر لانے کے لئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے پیر کو ایک اور امدادی پیکیج کا اعلان کیا، جس میں کورونا متاثرہ علاقے کے لئے 1.1 لاکھ کروڑ روپے کی کریڈٹ گارنٹی اسکیم اور صحت کے شعبے کے لئے 50 ہزار کروڑ روپے سمیت دیگر کئی شعبوں کے لئے اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ نرملا سیتا رمن نے اس پیکیج کو جاری کرتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ اس سے لوگوں کو بہت راحت ملے گی اور معیشت کو نئی زندگی حاصل ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined