نئی دہلی: لوک سبھا میں کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا ہے کہ حالیہ حالات سے ابرنے کے لئے پارلیمنٹ میں آج پیش بجٹ 22-2021 کے سلسلے میں جو امید کی جا رہی ہے حکومت ویسا بجٹ دینے میں ناکام رہی ہے اور بے حد عام بجٹ پیش کرکے صرف نجکاری کو فروغ دینے کا کام کیا گیا ہے۔ ادھیر رنجن چودھری نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت عام بجٹ ہے اور اس میں کچھ بھی خاص نہیں ہے۔ بجٹ میں صرف نجکاری کو فروغ دینے کا راستہ صاف ہوا ہے۔
Published: undefined
کانگریس رہنما نے کہا کہ یہ بجٹ کورونا کے دور میں پیش کیا جا رہا تھا، اس لئے امید تھی کہ اس میں بہت کچھ نیا ہوگا۔ مجھے یہ بھی امید تھی کہ غریبوں کو نقدی براہ راست کھاتے میں جائے گی، لیکن حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت صرف نجکاری کو فروغ دے رہی ہے اور حکومت پورے ملک کو بیچنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ اس بجٹ میں سرکاری صنعتوں کو نجی ہاتھوں میں سونپنے کا پورا انتطام کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined