چنڈی گڑھ: پنجاب حکومت کی جانب سے ہفتہ کے روز پہلا کابینہ اجلاس منعقد ہوا، جس کے دوران وزیر اعلی بھگونت مان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 25 ہزار سرکاری نوکریوں پر بھرتی کا عمل شروع کئے جانے کا اعلان کر دیا۔ خیال رہے کہ بھگونت مان کی قیادت والی حکومت نے نوجوانوں میں بے روزگاری کا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ جن 25 ہزار نوکریوں کے لئے بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے ان میں سے 10 ہزار نوکریاں محکمہ پولیس میں نکلیں گی جبکہ باقی 15 ہزار نوکریاں مختلف محکموں سے وابستہ ہوں گی۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ کے فیصلے کے مطابق ان نوکریوں کے لئے بھرتی کا عمل ایک ماہ کے اندر شروع کر دیا جائے گا۔ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے دیگر انتخابی وعدوں کے تحت پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ریاست میں سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں کی حالت کو بہتر بنانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور 300 یونٹس تک مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عآپ نے 18 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو ماہانہ 1000 روپے دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے بدعنوانی سے پاک حکومت اور ریاست میں منشیات کی لعنت پر قابو پانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل جمعرات کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا تھا کہ 23 مارچ کو یوم شہدا کے موقع ریاست میں انسداد بدعنوانی ہیلپ لائن نمبر شروع کیا جائے گا۔ مان نے کہا کہ لوگ واٹس ایپ کے ذریعے بدعنوانی کے خلاف شکایات درج کرا سکیں گے۔ اس سے پہلے 16 مارچ کو وزیر اعلی بھگونت مان نے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔ عآپ نے حال ہی میں ختم ہونے والے پنجاب اسمبلی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے اور 92 سیٹوں پر قبضہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined