قومی خبریں

بہار میں شراب بندی کے تئیں حکومت سخت، پٹنہ میں 55 افراد گرفتار

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ راجدھانی پٹنہ میں شراب قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 55 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، پولیس نے اتوار کی شب 80 ہوٹلوں اور 12 جھگی بستیوں میں چھاپہ ماری کی تھی۔

شراب بندی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
شراب بندی، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

پولیس نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ راجدھانی پٹنہ میں شراب قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 55 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈویژنل کمشنر کی ہدایت کے بعد پٹنہ پولیس نے اتوار کی شب 80 ہوٹلوں اور 12 جھگی بستیوں میں چھاپہ ماری کی تھی۔ گرفتار لوگوں میں ایک ریلوے گارڈ، ہوٹل منیجر اور ایک ٹھیکیدار شامل ہے۔

Published: undefined

اس درمیان شادیوں کے لیے ہوٹلوں میں آنے والے مہمانوں نے دعویٰ کیا کہ پٹنہ پولیس نے چھاپہ ماری کر کے ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پٹنہ پولیس کی ایک ٹیم بغیر کسی لیڈی پولیس کے ایک میریج ہال میں چھاپہ ماری کر رہی تھی۔ مرد پولیس اہلکاروں نے خاتون مہمانوں کے کمروں میں داخلہ کیا اور سوٹ کیس، الماری اور بیت الخلاء سمیت ان کے سامان کی تلاشی لی۔

Published: undefined

شادی تقریب میں شامل ایک مہمان سنیل کمار نے کہا کہ تلاشی کے دوران پٹنہ پولیس کے ایک افسر نے ہمیں بتایا کہ ان کی ٹیم اعلیٰ افسروں کے حکم کی تعمیل کر رہی ہے اور وہ زبردست دباؤ میں ہیں۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ اوپندر شرما نے کہا کہ پٹنہ کے ڈویژنل کمشنر سنجے اگروال کی ہدایت کے بعد ہم نے 300 سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی ایسی چھاپہ ماری جاری رہے گی۔ ڈویزنل کمشنر نے افسران کو ریاست میں شراب بندی کو سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ہدایت کے مطابق میریج ہال، بینکوئٹ ہال، دھرم شالاؤں اور ہوٹلوں کے منتظمین کو مہمانوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ہر جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined