نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی حکومت پر نوجوانوں کے لیے روزگار کے معاملے میں لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوان روزگار چاہتے ہیں، اس لیے وہ چلچلاتی دھوپ میں دہلی کی طرف پیدل مارچ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے کہا کہ ملک کے نوجوان فوجی بننے کا خواب اپنی آنکھوں میں سجائے ہوئے ہیں اور بھرتی کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، لیکن حکومت صرف فائلوں میں الجھی ہوئی ہے اور ان فائلوں کے ذریعے نوجوانوں کے تئیں غیر حساسیت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوانوں کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔
Published: undefined
انہوں نے ٹویٹ کیاکہ “یہ نوجوان 45 ڈگری کی سخت دھوپ میں پیدل مارچ کر رہے ہیں کیونکہ حکومت کی لاپروائی کی وجہ سے انہیں داخلہ نہیں دیا گیا تھا۔ ان میں فوجی بن کر ملک کی خدمت کرنے کا جذبہ ہے، لیکن سرکاری فائلوں میں ان کے لیے صرف بے حسی ہے۔ آخر کب تک یہ حکومت نوجوانوں کو دھوکہ دیتی رہے گی۔
Published: undefined
انہوں نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں نوجوان چلچلاتی دھوپ میں دہلی میں پیرا ملٹری فورسز میں بھرتی کا مطالبہ کرنے کے لیے پیدل مارچ کر رہے ہیں اور نوجوانوں سے اس مارچ میں شامل ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined