سری نگر: سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ حکومت کو لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو درپیش مسائل کی طرف بھی توجہ دینا چاہئے اور ملک کی مخلتف ریاستوں میں پھنسے جموں و کشمیر کے لوگوں کو اپنے گھر واپس لانا چاہئے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ملک کی مخلتف ریاستوں میں پھنسے جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگ جن میں طلبا، تاجر، مریض، مزدور، شال بیچنے والے وغیرہ شامل ہیں، کی زندگیاں اجیرن بن رہی ہیں اور کئی جگہوں میں یہ لوگ ٹنٹوں میں بسر اوقات کررہے جو سخت گرمی کے باعث ان کے لئے ناقابل برداشت ہورہا ہے۔
Published: undefined
موصوف لیڈر نے کہا کہ حکومت نے پھنسے ہوئے مزدروں کے لئے قیام و طعام کا بندوبست کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن زمینی سطح پر رپورٹس موصول ہورہی ہیں کہ یہ صرف بلند بانگ دعوے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پھنسے ہوئے مزدوروں کے پاس جو کچھ زاد راہ تھا وہ ختم ہوچکا ہے اور اب وہ فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔
Published: undefined
تاریگامی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سماج کے اقتصادی لحاظ سے کمزور طبقے کو گونا گوں کا مشکلات کا سامنا ہے جن کی طرف فوری توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور اس کو انسانیت کے زاویہ نگاہ دیکھ کر محتاجوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنی چاہئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined