قومی خبریں

بہار میں سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کا قتل

بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے مٹیاریا تھانہ علاقے میں بد معاشوں نے ایک سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر/ سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر/ سوشل میڈیا

 

بیتیا: بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے مٹیاریا تھانہ علاقے میں بد معاشوں نے ایک سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اسٹیٹ پرائمری اسکول حاجی ٹولہ اردو کے ہیڈ ماسٹر لال بابو سنگھ کی جمعرات (18 جنوری) دیر شام تقریباً 9 بجے بد معاشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ مقتول لال بابو سنگھ اپنے گاؤں لچھنوتا میں واقع اپنی دوا کی دوکان پر بیٹھے تھے کہ تبھی بدمعاشوں نے انہیں گولی مار دی۔ گولی چلنے کی آواز سن کر وہاں لوگ جمع ہو گئے اور لال بابو کو مقامی اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

Published: undefined

اطلاع ملتے ہی مٹیاریا پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی اور  معاملے کی چھان بین میں جٹ گئی۔ مغربی چمپارن کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امرکیش ڈی نے بتایا کہ پولیس اس معاملے کی جانچ پڑتال میں جٹی ہوئی ہے، واردات کے پیچھے کی وجہ پہلے کا کوئی تنازعہ قرار دی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined