قومی خبریں

سرحدی کشیدگی: پونچھ اور راجوری کے لئے 400 اضافی بنکروں کو منظوری

حکومت نے ان بنکروں کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے اور دیہی ترقی محکمے کے ذریعے ڈپٹی کمشنروں کے لئے رقومات دستیاب رکھی گئیں ہیں یہ بنکر اگلے ایک ماہ کے اندر تعمیر کیے جائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں: پاکستان کے ساتھ لگنے والی لائن آف کنٹرول پر اضافے کے مدنظر حکومت نے راجوری اور پونچھ اضلاع کے لئے اضافی 400 بنکروں کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔

حکومت نے ان بنکروں کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے اور دیہی ترقی محکمے کے ذریعے ڈپٹی کمشنروں کے لئے رقومات دستیاب رکھی گئیں ہیں یہ بنکر اگلے ایک ماہ کے اندر تعمیر کیے جائیں گے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ بنکر سرحد پار شیلنگ کے موقعہ پر کار آمد ثابت ہوتے ہیں اور لوگوں کو محفوظ رہائشی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کی پاکستان سے ہندوستان واپسی کے بعد بھی سرحد پر تناؤ برقرار ہے۔ سرحد کے دونوں جانب جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اس دوران گولہ باری کی وجہ سے جان و مال کا کافی نقصان ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق 27 فروری کو ہندوستان کی طرف سے سرحد پار کے بالاکوٹ میں کی گئی فضائیہ کارروائی کے اگلے ہی دن پاکستان کی جانب سے 15 مقامات پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی، اس دوران ہندوستان کی طرف سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق سرحد پار ہندوستانی کارروئی کے بعد پاکستان اپنی فوج کو سرحد کے نزدیک جمع کر رہا ہے۔ سرحد پر اس طرح فوج کو جمع کرنا اشتعال انگیز اقدام کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہندوستان خود کو پوری طرح تیار کر رہا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined