نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس ویکسین کو منظوری کے تعلق سے سفارش کرنے والے سرکاری ماہرین کے ایک پینل نے گزشتہ روز بھارت بائیوٹیک اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی طرف سے تیار کردہ ویکسین کے ہنگامہ استعمال کو ہری جھنڈی دکھا دی۔ ماہرین کی کمیٹی کی طرف سے اس ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی سفارش کرنے کے بعد آج یعنی اتوار کو صبح 11 بجے ملک کے ڈرگ کنٹرولر جنرل ڈاکٹر وی جی سومانی میڈیا کو اپنا بیان دیں گے۔
Published: undefined
مرکزی وزارت صحت کے بیان کے مطابق، ’’پونے کے سیرم انسٹی ٹیوٹی آف انڈیا کو ہنگامہ حالات میں کچھ شرائط کے ساتھ ویکسین کے استعمال کی منظوری فراہم کی گئی ہے۔‘‘ وہیں حیدرآباد کے بھارت بائیوٹیک کو عوامی مفاد میں انتہائی احتیاط کے ساتھ کلینیکل ٹرائل موڈ میں یہ دھیان رکھتے ہوئے کہ میوٹنٹ اسٹرین کا انفیکشن ہے، ہنگامی حالات میں محدود استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔
Published: undefined
اس کے ساتھ ہی احمد آباد کی زائیڈس کیڈیلا ہیلتھ کیئر کو فیز 3 ٹرائل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ سبجکٹ ایکسپرٹ کمیٹی نے یہ سفارش ڈرگ کنٹرولر آف انڈیا سے کی ہے۔ اب ان دونوں ایکسینوں کو حتمی منظوری کے لئے ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا کی منظوری کا انتظار ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ بھارت بائیوٹیک کی کوویکسین ہندوستان کی پہلی ایسی کووڈ-19 ویکسین ہے جسے ملک کے اعلیٰ طبی تحقیقی ادارے آئی سی ایم آر کے تعاون سے ملک میں ہی تیار کیا گیا ہے۔
پونے واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے کووی شیلڈ کی تخلیق کے لئے ایسٹرا زینکا کے ساتھ قرار کیا ہے۔ ایس آئی آئی دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ تیار کرنے کی کمپنی ہے۔ برطانیہ کی میڈیسنس اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی (ایم ایچ آر اے) نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں سائنسدانوں کی طرف سے تیار کردہ اور ایسٹرا زینکا کی طرف سے تیار کردہ ٹیکہ کو بدھ کے روز منظوری فراہم کی تھی۔
زائیڈس کیڈیلا کووڈ-19 ویکسین بنانے کی کوشش بھی کر رہی ہے اور زائیکوو-ڈی نام کی یہ ویکسین کلینیکل تجربہ کے تیسرے مرحلہ میں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز