مہاراشٹر میں جومہاجر مزدوروں کے ٹرین سے کچلے جانے کا دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا تھا اس میں اب قانونی پیش رفت ہوئی ہے۔ یہ پیش رفت رسمی ہے یا کسی کو ذمہ دار ٹھہرا کر سزا بھی دی جائے گی اس کا پتہ تو جانچ کے بعد ہی معلوم ہو گا۔
Published: undefined
مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ہوئے ٹرین حادثہ میں مدھیہ پردیش کے شہڈول ڈویزن کے 16مزدوروں کی موت پر شروع کی گئی مجسٹریٹیل جانچ پر اعتراض کے تعلق سے سب ڈویزنل مجسٹریٹ دفتر اورنگ آباد میں درخواست دی جاسکتی ہے۔
Published: undefined
سرکاری اطلاع کے مطابق 18مئی کو اورنگ آباد ضلع کے کرمانڈ سے بدناپور ریلوے اسٹیشن کے درمیان ریلوے ٹریک پر سورہے مزدوروں کو ایک مال گاڑی نے کچل دیا تھا جس سے 16مزدوروں کی موت ہوگئی تھی۔ اس سلسلہ میں فوجداری ضابطہ 1973کی دفعہ 176کے مطابق سب ڈویزنل مجسریٹ اورنگ آباد کے ذریعہ مجسٹریٹیل جانچ شروع کی گئی ہے اگر کسی کو اس سلسلہ میں کوئی اعتراض ہے تو اس کی اشاعت سے سات دنوں کے اندر اسے سب ڈویزنل مجسٹریٹ افسر اورنگ آباد میں پیش کیا جاسکتا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کورونا وائرس وبا کے پھیلنے کی وجہ سے مرکزی حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا جس کی وجہ سے جو جہاں تھا وہ وہیں رہ گیا تھا اور تمام کارخانہ تو بند ہوئے ہی تھے ساتھ میں شہروں میں رہ رہے دہاڑی مزدوروں کے کام کاج ختم ہو گئے تھے اور ان کا گزر بسر مشکل ہو گیا تھا۔ اس صورتحال میں بڑی تعداد میں مہاجر مزدوروں نے اپنے گھر کارخ کیا تھا۔ سواری نہ ملنے کی وجہ سے یا تو وہ پیدل جا رہے تھے یا پھر کہیں سے کوئی سواری مل رہی تھی تو وہ لے رہے تھے۔ یہ 16مزدور جو مال گاڑی سے کچل گئے تھے وہ بھی ایسے ہی جا رہے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز